کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب ایک دیہاتی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آکر سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو یہ دعا سکھائی
حدیث نمبر: 31782
٣١٧٨٢ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن إبراهيم السكسكي عن ابن أبي أوفى قال: جاء أعرابيُّ إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه علمني شيئًا يجزيني من القرآن فإني لا أحسن شيئًا من القرآن، فقال له رسول اللَّه ﷺ: "قل سبحان اللَّه والحمد للَّه ولا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر، ولا حول ولا قوة إلا باللَّه"، فعدها الأعرابي في يده خمسًا ثم ولى هنيهة ثم رجع فقال: يا رسول اللَّه هذا لربي فما لي؟ قال: "قل: اللهم اغفر لي وارحمني، وارزقني، وعافني، واهدني"، فعدها الأعرابي في يده خمسًا، ثم انطلق فقال رسول اللَّه ﷺ: "لقد ملأ الأعرابي يديه من الخير إن هو وفى بما قال" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجیے جو میرے لیے قرآن کے قائم مقام ہوجائے ، پس بیشک میں قرآن کے کچھ حصہ کو بھی اچھے طریقہ سے نہیں پڑھ سکتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ارشاد فرمایا : تم یہ کلمات پڑھو : اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ، اور اللہ کے سو ا کوئی معبود نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کے کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ تو اس دیہاتی نے اپنے ہاتھوں میں ان پانچ کلمات کو شمار کیا۔ پھر وہ تھوڑی دیر میں واپس لوٹ گیا۔ پھر واپس آکر کہنے لگا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ کلمات تو میرے رب کے لیے ہیں ! پس میرے لیے کیا ہو ١؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم یوں کہو ! اے اللہ ! میری مغفرت فرما، اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے رزق عطا فرما اور مجھے عافیت بخش دے، اور مجھے ہدایت عطا فرما، تو دیہاتی نے ان پانچ چیزوں کو بھی اپنے ہاتھ پر شمار کرلیا۔ پھر وہ چلا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دیہاتی نے جو کہا ہے اگر وہ اس کو پورا کرے تو اس نے اپنے دونوں ہاتھوں کو خیر سے بھر لیا۔