حدیث نمبر: 31749
٣١٧٤٩ - حدثنا إسماعيل بن علية وأبو معاوية عن ليث عن عبد اللَّه بن الحسن عن أمه عن فاطمة بنت رسول اللَّه ﷺ قالت: كان رسول اللَّه ﷺ إذا دخل المسجد يقول: "بسم اللَّه و (١) على (سنة) (٢) رسول اللَّه ﷺ، اللهم اغفر لي ذنوني وافتح لي أبواب رحمتك" وإذا خرج قال: "بسم اللَّه والسلام على رسول اللَّه ﷺ، اللهم اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب فضلك" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتی ہیں : جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوتے تو یوں دعا فرماتے : اللہ کے نام کے ساتھ داخل ہوتا ہوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقہ پر۔ اے اللہ ! میرے گناہوں کو معاف فرما۔ اور میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب نکلتے تو یوں دعا فرماتے ! اللہ کے نام کے ساتھ نکلتا ہوں ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلامتی ہو۔ اے اللہ ! میرے گناہوں کو معاف فرما۔ اور میرے لیے اپنے فضل و رحمت کے دروازے کھول دے۔
حدیث نمبر: 31750
٣١٧٥٠ - حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن سعيد (بن) (١) أبي هند عن عمرو بن (أبي) (٢) عمرو (المدني) (٣) عن المطلب بن عبد اللَّه بن حنطب أن النبي ﷺ كان إذا دخل المسجد قال: "اللهم افتح لي أبواب رحمتك، ويسر لي أبواب رزقك" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطلب بن عبد اللہ بن حنطب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور میرے لیے اپنے رزق کے دروازوں کو آسان فرما دے۔
حدیث نمبر: 31751
٣١٧٥١ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن سعد عن علي قال: كان إذا دخل المسجد قال: اللهم اغفر لي ذنوبي، وافتح لي أبواب ⦗٣٣٦⦘ رحمتك، وإذا خرج قال: اللهم اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب فضلك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب مسجد میں داخل ہوتے تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو میرے گناہوں کو معاف فرما، اور تو میرے لیے اپنے فضل اور رحمت کے دروازوں کو کھول دے۔ اور جب مسجد سے نکلتے تو یوں دعا فرماتے ! اے اللہ ! تو میرے گناہوں کو معاف فرما۔ اور تو میرے لیے اپنے فضل کے دروازوں کو کھول دے۔
حدیث نمبر: 31752
٣١٧٥٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن سعيد بن أبي سعيد عن أبي هريرة قال: قال لي كعب بن عجرة: إذا دخلت المسجد الحرام فسلم على النبي ﷺ وقل: اللهم افتح لي أبواب رحمتك، وإذا خرجت فسلم على النبي ﷺ، وقل: اللهم احفظني من الشيطان الرجيم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب بن عجرہ نے مجھ سے ارشاد فرمایا : جب تو مسجد حرام میں داخل ہو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیج اور یہ دعا پڑھ : اے اللہ ! تو میرے لیے اپنی رحمت کے دروازوں کو کھول دے۔ اور جب تو نکلے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیج۔ اور یہ دعا پڑھ : اے اللہ ! تو شیطان مردود سے میری حفاظت فرما۔
حدیث نمبر: 31753
٣١٧٥٣ - حدثنا أبو عامر العقدي عن علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن محمد بن عبد الرحمن أن عبد اللَّه بن (سلام) (١) كان إذا دخل المسجد سلم على النبي ﷺ وقال: اللهم افتح لي أبواب رحمتك، وإذا خرج سلم على النبي ﷺ وتعوذ من الشيطان (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام جب مسجد میں داخل ہوتے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیجتے اور یہ دعا پڑھتے ! اے اللہ ! تو میرے لیے اپنی رحمت کے دروازوں کو کھول دے۔ اور جب مسجد سے نکلتے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیجتے اور شیطان سے پناہ مانگتے۔
حدیث نمبر: 31754
٣١٧٥٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن سعيد بن ذي (حُدّان) (١) عن علقمة أنه كان إذا دخل المسجد قال: سلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته، صلى اللَّه وملائكته على محمد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ذی حدان فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ جب مسجد میں داخل ہوتے تو فرماتے : اے نبی ! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں۔ اللہ اور اس کے فرشتے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجیں۔
حدیث نمبر: 31755
٣١٧٥٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم كان إذا دخل المسجد قال: بسم اللَّه والسلام على رسول اللَّه ﷺ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ابراہیم جب مسجد میں داخل ہوتے تو یوں فرماتے : اللہ کے نام کے ساتھ داخل ہوتا ہوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلامتی ہو۔