کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو کہے! یہ آیت دعا کے بارے میں نازل ہوئی ہے: ترجمہ: اور نہ بلند آواز سے پڑھو تم اپنی نماز اور نہ بہت پست کروتم اپنی آواز
حدیث نمبر: 31744
٣١٧٤٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام بن عروة (عن أبيه) (١) عن عائشة في قوله: ﴿وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا﴾ [الإسراء: ١١٠]، قالت: الدعاء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اللہ کے قول اور نہ بلند آواز سے پڑھو تم اپنی نماز اور نہ بہت پست کرو تم اپنی آواز، کے بارے میں فرمایا : اس میں دعا مراد ہے ۔
حدیث نمبر: 31745
٣١٧٤٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (عبيد) (١) المكتب عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک بن عبید فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے فرمایا : دعا مراد ہے۔
حدیث نمبر: 31746
٣١٧٤٦ - وعن سفيان عن سماك بن (عبيد) (١) عن عطاء قال: الدعاء.
حدیث نمبر: 31747
٣١٧٤٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الهجري عن أبي عياض قال: الدعاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے اس آیت ( اور تم اپنی نماز میں آواز کو بلند نہ کرو اور نہ ہی اپنی آواز کو بہت پست کرو۔ ) کے بارے میں فرمایا : اس آیت میں دعا اور مانگنا مراد ہے۔
حدیث نمبر: 31748
٣١٧٤٨ - حدثنا بكر بن عبد الرحمن قال: حدثنا عيسى بن المختار عن محمد عن الحكم عن مجاهد في هذه الآية: ﴿وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا﴾ قال: ذلك في الدعاء والمسألة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلا تَجْہَرْ بِصَلاتِکَ وَلا تُخَافِتْ بِہَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد دعا ہے۔