کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب آدمی اپنی بیوی سے ہمبستری کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے
حدیث نمبر: 31715
٣١٧١٥ - حدثنا (جرير) (١) بن عبد الحميد عن منصور عن سالم عن كريب عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لو أن أحدكم إذا أراد أن يأتي أهله قال: بسم اللَّه اللهم جنبنا الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتنا، فإنه إن يقدر بينهما ولد في ذلك لم يضره شيطان أبدا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے ہمبستری کا ارادہ کرے تو یہ دعاپڑھ لے : اللہ کا نام لے کر کرتا ہوں، اے اللہ ! تو ہمیں شیطان سے محفوظ فرما اور جو تو اولاد ہمیں دے اس کو بھی شیطان سے محفوظ فرما۔ پس اگر اس فعل میں اس کے لیے کوئی بچہ مقدر ہوگا تو شیطان اس کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔
حدیث نمبر: 31716
٣١٧١٦ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن داود عن أبي نضرة عن أبي سعيد مولى أبي أسيد (قال) (١): تزوجت وأنا مملوك فدعوت نفرًا من أصحاب النبي ﷺ منهم (ابن مسعود) (٢) وأبو ذر وحذيفة (يعلمونني) (٣) فقال: إذا دخل عليك أهلك فصل ركعتين ثم سل اللَّه من خير ما دخل عليك، ثم تعوذ به من شره، ثم (شأنك) (٤) وشأن أهلك (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید جو کہ ابو اسید کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں : میں نے شادی کی اس حال میں کہ میں غلام تھا۔ پس میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک جماعت کو دعوت دی جن میں حضرت ابو مسعود اور حضرت ابو ذر اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ وغیرہ حضرات بھی شامل تھے۔ ان لوگوں نے مجھے آداب سکھائے پس کہنے لگے : جب تیرے گھر والے تیرے پاس حاضر ہوں پس تو دو رکعت نماز پڑھ۔ اور اللہ سے خیر مانگ ان کے تیرے پاس آنے کی۔ پھر ان کے شر سے اللہ کی پناہ مانگ۔ پھر تو جانے اور تیرے گھر والے۔
حدیث نمبر: 31717
٣١٧١٧ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن ابن أخي علقمة بن قيس عن علقمة أن ابن مسعود كان إذا غشي أهله ⦗٣٢٥⦘ فأنزل (قال) (١): اللهم لا تجعل للشيطان فيما (رزقتنا) (٢) نصيبا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود جب اپنی بیوی سے ہمبستری کرتے تو انزال ہونے کے بعد یہ دعا پڑھتے۔ اے اللہ ! جو اولاد تو ہمیں دے شیطان کو اس میں سے کچھ حصہ بھی مت دے۔