کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جب آدمی کی کوئی چیز گم ہو جائے تو وہ یوں دعا کرے
حدیث نمبر: 31702
٣١٧٠٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن عمر بن كثير بن أفلح عن ابن عمر في الضالة يتوضأ ويصلي ركعتين ويتشهد (ويقول) (١): يا هادي الضال وراد الضالة: أردد علي ضالتي بعزتك وسلطانك، فإنها من عطائك وفضلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن کثیر بن افلح فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما گمشدہ چیز کے بارے میں فرماتے تھے : وضو کرے اور دو رکعت نماز نفل پڑھے، اور کلمہ شہادت اور یہ کلمات پڑھے : اللہ کے نام کے ساتھ بھٹکنے والوں کو راستہ دکھانے والے۔ اور گمشدہ کو لوٹانے والے۔ میری گمشدہ چیز اپنی عزت اور بادشاہت کے وسیلہ سے مجھے واپس لوٹا دے۔ کیونکہ وہ تیرے فضل اور عطا ہی سے ملی تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31702
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31702، ترقيم محمد عوامة 30338)
حدیث نمبر: 31703
٣١٧٠٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أسامة عن أبان بن صالح عن مجاهد عن ابن عباس قال: إن للَّه ملائكة فضلًا سوى (خلقه) (١) يكتبون (ما سقط من) (٢) ورق الشجر، فإذا أصابت أحدكم عرجة في سفر فليناد: أعينوا عباد اللَّه، رحمكم اللَّه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : بیشک محافظین کے علاوہ اللہ کے کچھ زائد فرشتے ہیں۔ درخت کا جو پتہ گرتا ہے وہ اس کو لکھتے ہں ۔ پس جب تم میں سے کسی شخص کو سفر میں کوئی تکلیف پہنچے تو ان کلمات کی ندا لگاؤ۔ اللہ کے بندوں کی مدد کرو۔ اللہ تم پر رحم فرمائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31703
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31703، ترقيم محمد عوامة 30339)