حدیث نمبر: 31695
٣١٦٩٥ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا ابن أبي ليلى عن عطاء عن عبيد بن عمير قال: صليت خلف عمر بن الخطاب الغداة فقال في قنوته: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، (١) نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك بالكافرين ملحق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب کے پیچھے صبح کی نماز پڑھی ، تو انہوں نے قنوت فجر میں یہ دعا پڑھی : اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں۔ اور تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں۔ اور ہم تیری نا شکری نہیں کرتے۔ اور ہم الگ ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے لیے ہی نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور تیری طرف ہی دوڑتے ہیں اور تیر ی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔ اور ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں۔ اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب تو کافروں کو ملنے والا ہے۔
حدیث نمبر: 31696
٣١٦٩٦ - حدثنا هشيم (١) أخبرنا حصين عن (ذر) (٢) عن سعيد بن عبد الرحمن ابن أبزى عن أبيه أنه كان صلى خلف عمر فصنع مثل ذلك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عمر بن خطاب کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی تو انہوں نے پہلے جیسا عمل کیا۔
حدیث نمبر: 31697
٣١٦٩٧ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين قال: صليت الغداة ذات يوم وصلى خلفي عثمان بن زياد قال: فقنت في صلاة الصبح قال: فلما قضيت صلاتي قال لي: ما قلت في قنوتك؟ فقلت: ذكرت هؤلاء الكلمات: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد، ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحمد، ونرجو رحمتك، ونخشى عذابك (الجد) (١)، إن عذابك بالكافرين ملحق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ھشیم فرماتے ہیں کہ حضرت حصین نے فرمایا : میں نے ایک دن صبح کی نماز پڑھائی، اور عثمان بن زیاد نے میرے پیچھے نماز پڑھی آپ فرماتے ہیں، میں نے صبح کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھی : فرماتے ہیں کہ جب میری نماز مکمل ہوئی تو عثمان بن زیاد نے مجھ سے کہا : آپ نے قنوت میں کون سی دعا پڑھی ؟ تو میں نے کہا : میں نے یہ کلمات ذکر کیے : اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور ہم تجھ سے معافی مانگتے ہیں۔ اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے۔ اور ہم الگ ہوتے اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تر ی نافرمانی کرے ۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے ہی لیے نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور ہم تیری طرف ہی دوڑتے ہیں اور تیری خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔ اور ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور ہم تیرے سخت عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ حضرت حصین فرماتے ہیں ! کہ عثمان بن زیاد نے مجھے کہا : حضرت عمر بن خطاب اور حضرت عثمان بن عفان دونوں ایسے ہی کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 31698
٣١٦٩٨ - قال: قال لي عثمان: كذا كان يصنع عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان (١).
حدیث نمبر: 31699
٣١٦٩٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن عبد الرحمن بن سويد الكاهلي أن عليا قنت في الفجر بهاتين السورتين: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك، ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، (١) نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك بالكافرين ملحق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن سوید الکاھلی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فجر میں ان دو سورتوں کو بطور قنوت کے پڑھتے تھے۔ اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور ہم تجھ سے معافی مانگتے ہیں اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے اور ہم الگ ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے لیے ہی ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف ہی ہم دوڑتے ہیں اور تیری خدمت میں ہی ہم حاضر ہوتے ہیں۔ ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔
حدیث نمبر: 31700
٣١٧٠٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا جعفر بن برقان عن ميمون بن مهران قال: في قراءة أبي بن كعب: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحفد، (و) (١) نرجو رحمتك ونخشى عذابك إن عذابك بالكافرين ملحق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مھران حضرت ابی بن کعب کی قراءت کے متعلق یوں نقل فرماتے ہیں : اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے۔ اور ہم الگ ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے ہی لیے ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں ۔ اور تیری ہی طرف ہم دوڑتے ہیں اور خدمت میں حاضر ہوتے ہیں ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں ۔ بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔
حدیث نمبر: 31701
٣١٧٠١ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء (عن) (١) عبيد بن عمير قال: سمعت عمر يقنت في الفجر: اللهم إنا نستعينك ونؤمن بك ونتوكل عليك ونثني عليك الخير ولا نكفرك، اللهم إياك نعبد، ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، (٢) نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك بالكافرين ⦗٣١٩⦘ ملحق، اللهم عذب كفرة أهل الكتاب الذين يصدون عن سبيلك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو فجر کی نماز میں یوں قنوت نازلہ پڑھتے ہوئے سنا : اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں ، اور ہم تجھ پر ایمان لاتے ہیں۔ اور ہم تجھ پر ہی بھروسہ کرتے ہیں ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم ترای ناشکری نہیں کرتے۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں ۔ اور تیرے لیے ہی ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور تیری ہی طرف دوڑتے ہیں اور خدمت میں حاضر ہوتے ہیں، ہم تیری رحمت کے امید وار ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں ۔ بیشک تیرے عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ اے اللہ ! کافر اہل کتاب کو عذاب دے ۔ جو روکتے ہیں تیرے راستہ سے۔