حدیث نمبر: 31692
٣١٦٩٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن هشام بن (عمرو) (١) عن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام عن علي أن النبي ﷺ كان يقول في آخر وتره: "اللهم إني أعوذ برضاك من سخطك وأعوذ بمعافاتك من عقوبتك (و) (٢) أعوذ بك منك، لا أحصي ثناء عليك أنت كما أثنيت على نفسك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کے آخر میں یہ دعا کرتے تھے : اے اللہ ! میں تیری رضا مندی کی پناہ میں آتا ہوں تیری ناراضگی سے، اور تیری معافی کی پناہ لیتا ہوں تیرے غصہ سے ، اور میں تجھ سے تیری ذات کی پناہ لیتا ہوں۔ میں تیری پوری تعریف نہیں کرسکتا، تو ایسا ہی ہے جیسا کہ خود تو نے اپنی تعریف فرمائی۔
حدیث نمبر: 31693
٣١٦٩٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن زبيد عن (ذر) (١) عن سعيد بن عبد الرحمن بن أبزى عن (أبيه) (٢) أن النبي ﷺ كان يوتر ويقرأ في آخر صلاته إذا جلس: "سبحان (اللَّه) (٣) الملك القدوس" -ثلاثًا، يمد بها صوته في (الآخرة) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر پڑھتے تھے اور نماز کے آخر میں بیٹھتے تو تین مرتبہ یہ کلمات پڑھتے ۔ پاک ہے وہ بادشاہ اور بہت ہی مقدس ہے ۔ اور آخر میں اپنی آواز کو لمبا کرتے۔
حدیث نمبر: 31694
٣١٦٩٤ - حدثنا محمد بن أبي عبيدة قال: حدثنا أبي عن الأعمش عن طلحة عن (ذر) (١) عن سعيد بن عبد الرحمن بن أبزى عن أبيه عن أبي بن كعب أن النبي ﷺ كان يقول في آخر صلاته: "سبحان الملك القدوس" -ثلاثًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی بن کعب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے آخر میں تین مرتبہ یہ کلمات پڑھتے تھے : پاک ہے وہ بادشاہ انتہائی مقدس ہے۔