حدیث نمبر: 31655
٣١٦٥٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن (سليمان) (١) بن ⦗٣٠٦⦘ عمرو ابن الأحوص قال: (أخبرني) (٢) أبو هلال عن أبي (برزة) (٣) أن النبي ﷺ دعا على رجلين فرفع يديه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو برزہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو آدمیوں کے خلاف بد دعا فرمائی تو اپنے ہاتھوں کو بلند کیا۔
حدیث نمبر: 31656
٣١٦٥٦ - حدثنا عبد الأعلى عن الجريري عن حيان بن عمير عن عبد الرحمن ابن (سمرة) (١) أن النبي ﷺ رفع يديه حيث صلى في الكسوف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج گرہن کی نماز کے دوران اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا۔
حدیث نمبر: 31657
٣١٦٥٧ - حدثنا سهل بن يوسف عن حميد قال: سئل أنس: هل كان رسول اللَّه ﷺ يرفع يديه يعني في الدعاء؟ فقال: نعم، شكى الناس إليه ذات جمعة، فقالوا: يا رسول اللَّه، قحط المطر وأجدبت الأرض وهلك المال، (قال) (١): فرفع يديه حتى رأيت بياض إبطيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس سے پوچھا گیا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے تھے یعنی دعا میں ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! لوگوں نے جمعہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی ۔ پس وہ کہنے لگے ! اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بارش روک دی گئی اور زمین خشک ہوگئی اور مال مویشی ہلاک ہوگئے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کو بلند کیا۔ یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھ لیا۔
حدیث نمبر: 31658
٣١٦٥٨ - حدثنا يحيى بن أبي بكير حدثنا شعبة عن ثابت عن أنس قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ يرفع (يديه) (١) في الدعاء حتى يرى بياض إبطيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا میں اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دینے لگی۔