کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص ناپسند کرتا ہو کہ آدمی دعا کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھو ں کو بلند کرے
حدیث نمبر: 31652
٣١٦٥٢ - حدثنا إسماعيل بن علية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن عبد الرحمن ابن معاوية عن (ابن أبي ذباب) (١) عن سهل بن سعد قال: ما رأيت رسول اللَّه ﷺ شاهرًا يديه في الدعاء على منبر ولا غيره، ولقد رأيت يديه حذو منكبيه يدعو (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سھل بن سعد فرماتے ہیں کہ میں نے نہیں دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے ہاتھوں کو دعا میں بلند کرتے ہوئے منبر پر اور نہ ہی اس کے علاوہ، اور البتہ میں نے دیکھا کہ آپ کے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر تھے دعا کرتے ہوئے۔
حدیث نمبر: 31653
٣١٦٥٣ - حدثنا عباد بن العوام عن سعيد عن قتادة عن أنس أن النبي ﷺ كان لا يرفع يديه في شيء من الدعاء إلا في الاستسقاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی بھی دعا میں اپنے ہاتھوں کو بلند نہیں کرتے تھے سوائے استسقاء کی دعا کے۔
حدیث نمبر: 31654
٣١٦٥٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن المسيب بن رافع عن تميم بن طرفة عن جابر بن سمرة قال: خرج علينا رسول اللَّه ﷺ قال: "مالي أراكم رافعي أيديكم كأنها أذناب خيل شمس اسكنوا في (الصلاة) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم پر تشریف لائے اور فرمایا : مجھے کیا ہوا کہ میں تمہارے ہاتھوں کو اٹھتا ہوا دیکھتا ہوں بدکے ہوئے گھوڑوں کی دموں کی طرح ؟ تم نماز میں سکون سے رہو۔