کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرے تو وہ یوں دعامانگے
حدیث نمبر: 31625
٣١٦٢٥ - (١) حدثنا محمد بن الفضيل عن العلاء بن المسيب عن أبيه قال: كان عمر إذا مر بالوادي بين الصفا والمروة يسعى فيه (و) (٢) يقول: رب اغفر وارحم وأنت الأعز الأكرم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب صفا اور مروہ کی وادی میں سعی کرتے ہوئے گزرتے تھے تو یوں دعا فرماتے : اے میرے رب ! مغفرت فرما اور رحم فرما ، اور تو بہت عزت والا اور کرم والا ہے۔
حدیث نمبر: 31626
٣١٦٢٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن شقيق عن مسروق عن عبد اللَّه قال: كان إذا سعى في بطن الوادي قال: رب اغفر وارحم، إنك أنت الأعز الأكرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب صفا اور مروہ کی وادی میں سعی کرتے تو یوں دعا فرماتے : اے میرے رب مغفرت فرما اور رحم فرما، یقینا تو عزت والا اور کرم کرنے والا ہے۔
حدیث نمبر: 31627
٣١٦٢٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الحجاج عن أبي إسحاق عن (الهيثم ابن) (١) حنش عن ابن عمر أنه كان يقول: رب اغفر وارحم أنت الأعز الأكرم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت الھیثم بن حنش فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یوں دعا مانگا کرتے تھے، میرے رب ! مغفرت فرما اور رحم فرما، یقینا تو بہت زیادہ عزت والا اور کرم کرنے والا ہے۔
حدیث نمبر: 31628
٣١٦٢٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة أن أباه كان يقول: وهو يسعى بين الصفا والمروة: ⦗٢٩٩⦘ اللهم إن هذا (واحد) (١) [إن تما … أتمه اللَّه وقد أتما] (٢)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ صفا اور مروہ کی سعی کے درمیان یہ شعر پڑھا کرتے تھے۔ یقینا یہ ایک (چکر) اگر مکمل ہواتو اللہ نے اس کو مکمل کیا۔ اور تحقیق وہ مکمل ہوگیا۔