حدیث نمبر: 31621
٣١٦٢١ - حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن إبراهيم قال: ليس على الصفا والمروة دعاء مؤقت فادع (بما) (١) شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : صفا اور مروہ پر کوئی دعا متعین نہیں جو چاہے دعا کرو۔
حدیث نمبر: 31622
٣١٦٢٢ - (١) حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: لم أسمع أن على الصفا والمروة دعاء مؤقتا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : میں نے نہیں سنا کہ صفا اور مروہ پر کوئی دعا متعین ہو۔
حدیث نمبر: 31623
٣١٦٢٣ - حدثنا أبو عامر العقدي عن أفلح عن القاسم قال: ليس فيها دعاء مؤقت فادع (بما) (١) شئت وسل ما شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم ارشاد فرماتے ہیں کہ ان دونوں پر کوئی دعا متینم نہیں جو چاہے دعا کرو اور جو چاہے سوال کرو۔
حدیث نمبر: 31624
٣١٦٢٤ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن معاذ بن العلاء قال: شهدت ⦗٢٩٨⦘ عكرمة بن خالد (المخزومي) (١) يقول: لا أعلم على الصفا والمروة دعاء مؤقتًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ بن العلائ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عکرمہ بن خالد المخزومی کے پاس حاضر تھا وہ ارشاد فرما رہے تھے : میں نہیں جانتا کہ صفا اور مروہ پر کوئی متعین دعا ہو۔