حدیث نمبر: 31615
٣١٦١٥ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن جابر عن النبي ﷺ أنه بدأ بالصفا (فرقى) (١) عليه حتى رأى البيت ووحد اللَّه وكبره وقال: "لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، لا إله إلا اللَّه (وحده) (٢) أنجز وعده ونصر عبده وهزم الأحزاب (وحده) (٣) "، ثم دعا دعاء بين ذلك فقال مثل هذا ثلاث مرات، ثم أتى المروة ففعل على المروة كما فعل على الصفا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صفا پہاڑی سے ابتدا کی اور اس پر چڑھ گئے یہاں تک کہ بیت اللہ کو دیکھ لیا ۔ اور اللہ کی وحدانیت بیان کی اور تکبیر کہی ۔ اور یہ کلمات پڑھے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے، ا س کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی، اور اس اکیلے نے تمام گروہوں کو شکست دی ، پھر ان دونوں کے درمیان دعا کی اور اسی طرح تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے، پھر مروہ پہاڑی پر تشریف لائے، اور مروہ پر بھی ویسا ہی کیا جیسا کہ صفاء پر کیا تھا۔
حدیث نمبر: 31616
٣١٦١٦ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن فراس عن الشعبي (عن وهب بن الأجدع) (١) قال: سمعت عمر يقول: إذا قمتم (على) (٢) الصفا فكبروا سبع تكبيرات، بين كل تكبيرتين حمد اللَّه، و (ثناء) (٣) عليه، و (صلاة) (٤) على النبي ⦗٢٩٦⦘ ﷺ (٥) ودعاء لنفسك، وعلى المروة مثل ذلك (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وھب بن الاجدع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ : جب تم لوگ صفا پہاڑی پر کھڑے ہو ، تو سات مرتبہ تکبیرکہو اور ہر دو تکبیروں کے درمیان اللہ کی حمد و ثنا بیان کرو، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجو، اور اپنی ذات کے لیے دعا مانگو اور مروہ پہاڑی پر بھی ایسا ہی کرو۔
حدیث نمبر: 31617
٣١٦١٧ - حدثنا محمد بن فضيل عن زكريا عن الشعبي عن وهب بن الأجدع أنه سمع عمر يقول: يبدأ بالصفا ويستقبل (القبلة) (١) البيت ثم يكبر سبع تكبيرات بين كل تكبيرتين: حمد اللَّه (وثناء عليه) (٢) وصلاة على النبي ﷺ ومسألة لنفسه وعلى المروة مثل ذلك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وھب بن الاجدع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ صفا پہاڑی سے ابتدا کی جائے گی ، اور پہلے بیت اللہ کی طرف استقبال کرو، پھر سات مرتبہ تکبیر کہو، اور ہر دو تکبیروں کے درمیان اللہ کی حمدو ثنا بیان ہو، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود ہو، اور اپنی ذات کے لیے سوال ہو، اور مروہ پہاڑی پر بھی ایسے ہی کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 31618
٣١٦١٨ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا صعد (على) (١) الصفا استقبل البيت ثم كبر ثلاثًا ثم قال: لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، يرفع بها صوته ثم يدعو قليلا ثم يفعل ذلك على المروة حتى (يفعل) (٢) ذلك سبع مرات، فيكون التكبير (واحدًا) (٣) وعشرين تكبيرة، فما يكاد يفرغ حتى يشق علينا ونحن شباب (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب صفا پہاڑی پر چڑھتے تو بیت اللہ کی طرف رخ کرتے پھر تین مرتبہ تکبیر کہتے پھر یہ کلمات پڑھتے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اور ان کلمات میں اپنی آواز کو بلند فرماتے ۔ پھر تھوڑی دیر دعا کرتے، پھر یہی عمل مروہ پہاڑی پر بھی فرماتے یہاں تک کہ سات مرتبہ ایسے چکر لگاتے، تو تکبیر کی تعداد اکیس بن جاتی، ہم نوجوان ہونے کے باوجود فارغ ہونے کے قریب بہت زیادہ تھک جاتے تھے۔
حدیث نمبر: 31619
٣١٦١٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن الأصبغ بن (زيد) (١) عن القاسم بن أبي ⦗٢٩٧⦘ أيوب عن (سعيد) (٢) بن جبير أنه كان (يقول) (٣): يقوم (الرجل) (٤) على الصفا والمروة قدر قراءة سورة النبي ﷺ (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن ابی ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرمایا کرتے تھے : آدمی صفا اور مروہ پہاڑی پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سورت پڑھنے کی مقدار کے بقدر کھڑا ہوگا۔
حدیث نمبر: 31620
٣١٦٢٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة قال: قال الحكم لإبراهيم: رأيت أبا بكر بن عبد الرحمن بن الحارث يقوم على الصفا قدر ما يقرأ الرجل عشرين ومائة آية فقال: إنه لفقيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ابراہیم سے ارشاد فرمایا کہ میں نے حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث کو صفا پہاڑی پر دیکھا کہ انہوں نے ایک آدمی کے ایک سو بیس آیات پڑھنے کے بقدر قیام فرمایا : تو ابراہیم نے فرمایا ! یقینا وہ تو فقیہ ہیں۔