حدیث نمبر: 31607
٣١٦٠٧ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن وهب بن وهب عن سعيد بن المسيب عن عمر أنه كان يقول إذا استلمه -يعني الحجر-: آمنت باللَّه وكفرت بالطاغوت (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب حجر اسود کا استلام فرماتے تو یہ کلمات پڑھتے : میں اللہ پر ایمان لایا اور میں نے بتوں کی تکفیر کی۔
حدیث نمبر: 31608
٣١٦٠٨ - (حدثنا) (١) يزيد بن هارون عن المسعودي عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: كان يقول إذا استلم الحجر: اللهم تصديقا بكتابك وسنة نبيك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب حجر اسود کا استلام فرماتے تو یہ کلمات پڑھتے، اے اللہ ! تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ( استلام کرتا ہوں)
حدیث نمبر: 31609
٣١٦٠٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبيد المكتب عن إبراهيم قال: إذا استلمت الحجر فقل: لا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدالمکتب فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب بھی تو حجر اسود کا استلام کرے تو یہ کلمات پڑھ لیا کر : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔
حدیث نمبر: 31610
٣١٦١٠ - حدثنا معاوية بن هشام عن شريك عن أبي إسحاق عن مجاهد قال: كان يستحب أن يقال عند استلام الحجر: اللهم تصديقًا بكتابك وسنة نبيك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : مستحب ہے کہ حجر اسود کا استلام کرتے ہوئے یوں کہا جائے ! اے اللہ ! تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے اور تیرے نبی کی سنت پر عمل کرتے ہوئے (استلام کرتا ہوں)