حدیث نمبر: 31591
٣١٥٩١ - (١) حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس أن النبي ﷺ كان إذا أراد الرجوع - (يعني) (٢) - من سفره قال: " (آيبون) (٣) تائبون عابدون لربنا حامدون"، وإذا دخل على أهله قال: "توبا توبا لربنا أوبا لا يغادر علينا حوبا" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر سے لوٹنے کا ارادہ فرماتے تو یہ کلمات پڑھتے : ہم توبہ کرنے والے ہیں ، بندگی کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں، اور جب اپنے گھر والوں پر داخل ہوتے تو یہ کلمات پڑھتے : ہم توبہ کر رہے، توبہ کر رہے، اپنے رب کی طرف ہی لوٹ رہے ہیں، وہ ہمارا کوئی بھی گناہ نہیں چھوڑے گا۔
حدیث نمبر: 31592
٣١٥٩٢ - حدثنا أبو أسامة عن زكريا عن أبي إسحاق عن البراء قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا قفل من سفر قال: "آيبون تائبون عابدون لربنا حامدون" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر سے واپس لوٹتے تو یہ کلمات پڑھتے ! ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں بندگی کرنے والے ہیں ، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔
حدیث نمبر: 31593
٣١٥٩٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير حدثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر عن النبي ﷺ أنه كان إذا رجع من الجيش أو السرايا أو الحج أو العمرة قال: كلما أوفى على ثنية أو (فد فد) (١) كبر ثلاثًا ثم قال: "لا إله إلا اللَّه وحده، صدق وعده، (آيبون) (٢) تائبون عابدون لربنا حامدون" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی کسی لشکر سے یا سرایا سے یا حج یا عمرے سے واپس لوٹتے ۔ راوی فرماتے ہیں جب بھی کسی پہاڑی راستہ یا چٹیل میدان پر پہنچتے تو تین مرتبہ تکبیر کہتے : پھر یہ کلمات پڑھتے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس نے اپنے وعدہ کو سچا کیا ہم لوٹنے والے ہیں ، توبہ کرنے والے ہیں، بندگی کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔
حدیث نمبر: 31594
٣١٥٩٤ - حدثنا أبو أسامة حدثنا عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: كان رسول اللَّه ﷺ ثم ذكر مثله أو نحوه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ما قبل والا ارشاد اس سند سے بھی نقل کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 31595
٣١٥٩٥ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا (١) سعيد بن عبد الرحمن عن يحيى بن أبي إسحاق عن أنس بن مالك أنه كان مع رسول اللَّه ﷺ، فلما كان بظهر البيداء أو الحرة قال (٢) رسول اللَّه ﷺ: "آيبون تائبون عابدون إن شاء اللَّه لربنا حامدون" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر جب بھی کسی جنگل یا پتھریلی زمین میں ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ کلمات پڑھتے : ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، بندگی کرنے والے ہیں، اگر اللہ نے چاہا ، تو اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔
حدیث نمبر: 31596
٣١٥٩٦ - حدثنا هشيم أخبرنا العوام عن إبراهيم التيمي قال: كانوا إذا قفلوا قالوا: آيبون إن شاء اللَّه تائبون، لربنا حامدون.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ جب صحابہ سفر سے لوٹتے تھے تو یہ کلمات پڑھتے تھے، ہم لوٹنے والے ہیں اگر اللہ نے چاہا ، توبہ کرنے والے ہیں ، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔