کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جب سورج طلوع ہو تو آدمی ان کلمات کے ساتھ دعا مانگے
حدیث نمبر: 31584
٣١٥٨٤ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن أبيه أن الحسن بن علي بن أبي طالب كان يقول إذا طلعت الشمس: سمع سامع بحمد اللَّه الأعظمي لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، سمع سامع بحمد اللَّه الأكبري لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، سمع سامع بحمد اللَّه الأمجدي (لا شريك له) (١)، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير -يتبع هذا النحو (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب سورج طلوع ہوتا تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب یوں دعا فرماتے تھے : سننے والے نے اس اللہ کی تعریف سنی جو بہت عظمت والا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، سننے والے نے اس اللہ کی تعریف سنی جو بہت بڑا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، سننے والے نے اس اللہ کی تعریف سنی جو بہت بزرگی والا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے اسی کا ملک ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اسی طریقہ سے دوبارہ کہتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31584
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31584، ترقيم محمد عوامة 30221)