کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی دشمن سے ملاقات ہوتی تو یہ دعا مانگتے
حدیث نمبر: 31564
٣١٥٦٤ - حدثنا وكيع (حدثنا) (١) عمران بن حدير عن أبي مجلز أن النبي ﷺ كان إذا لقي العدو قال: "اللهم أنت عضدي ونصيري، بك (أحاول) (٢)، و (بك) (٣) أصول، وبك أقاتل" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جب کسی دشمن سے ملاقات ہوتی تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو میرا بازو ہے اور میرا مدد گار ہے، تیری مدد سے میں تدبیر کروں گا، اور تیری مدد سے میں حملہ کروں گا اور تیری مدد سے میں قتال کروں گا۔
حدیث نمبر: 31565
٣١٥٦٥ - (حدثنا وكيع) (١) (حدثنا) (٢) إسماعيل بن أبي خالد قال: سمعت ابن أبي أوفى يقول: دعا رسول اللَّه صلى اللَّه عليه (وسلم) (٣) على الأحزاب فقال: " (اللهم) (٤) منزل الكتاب سريع الحساب هازم الأحزاب اهزمهم وزلزلهم" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احزاب کے موقع پر یوں بد دعا فرمائی۔ اے اللہ ! کتاب کے نازل کرنے والے، حساب میں جلدی کرنے والے، گروہوں کو شکست سے دوچار کرنے والے، تو ان کو شکست سے دوچار کر دے، اور ان کے قدموں کو لڑکھڑا دے۔