کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جب آدمی کا غصہ تیز ہو جائے تو یہ کلمات کہہ لیا کرے
حدیث نمبر: 31560
٣١٥٦٠ - حدثنا حفص عن الأعمش عن عدي بن ثابت عن سليمان بن صرد أن رجلين تلاحيا فاشتد غضب أحدهما فقال النبي ﷺ: "إني لأعرف كلمة لو قالها ذهب غضبه: أعوذ باللَّه من الشيطان الرجيم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان بن صرد فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے جھگڑا کیا۔ پھر ان میں سے ایک کا غصہ تیز ہوگیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں اگر یہ اس کلمہ کو پڑھ لے تو اس کا غصہ ختم ہوجائے۔ وہ کلمہ یہ ہے : میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31560
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٠٤٨)، ومسلم (٢٦١٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31560، ترقيم محمد عوامة 30197)
حدیث نمبر: 31561
٣١٥٦١ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن معاذ بن جبل قال: استب رجلان عند النبي ﷺ فغضب أحدهما غضبًا شديدًا حتى أني ليخيل إلي أن أنفه (تمزع) (١) فقال رسول اللَّه ﷺ: "إني لأعرف كلمة لو قالها هذا الغضبان ذهب غضبه أعوذ باللَّه من الشيطان" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ بن جبل فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سب و شتم کیا۔ پس ان دونوں میں سے ایک کو بہت سخت غصہ آگیا۔ یہاں تک کہ مجھے خیال ہوا کہ غصہ میں اس کی ناک بپھر گئی ہے ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں اگر یہ غصہ والا اس کلمہ کو پڑھ لے تو ا س کا غصہ ختم ہوجائے گا، وہ کلمہ یہ ہے : میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان سے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31561
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31561، ترقيم محمد عوامة 30198)