کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ان کلمات کا بیان کہ جب کوئی بندہ ان کلمات کو پڑھتا ہے تو فرشتہ ان کلمات کو اپنے پروں کے نیچے رکھتا ہے
حدیث نمبر: 31557
٣١٥٥٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عثمان بن عبد اللَّه بن موهب عن موسى بن طلحة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "كلمات إذا قالهن العبد وضعهن (ملك) (١) في جناحه ثم عرج بهن فلا يمر على ملأ من الملائكة الأصلوا عليهن وعلى قائلهن حتى توضع بين يدي الرحمن: سبحان اللَّه، والحمد للَّه، ولا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر، ولا حول ولا قوة إلا باللَّه، وسبحان اللَّه (إنزاه اللَّه) (٢) عن السوء" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کچھ کلمات ایسے ہیں کہ جب کوئی بندہ ان کلمات کو پڑھتا ہے تو فرشتہ ان کلمات کو اپنے پروں میں رکھتا ہے، پھر ان کلمات کو اوپر لے جاتا ہے۔ پس وہ فرشتوں کے کسی بھی گروہ پر نہیں گزرتا مگر یہ کہ وہ ان کلمات پر اور ان کے کہنے والے پر رحمت کی دعا کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ کلمات رحمن کے سامنے رکھ دیے جاتے ہیں : وہ کلمات یہ ہیں : اللہ سب عیبوں سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی ہمت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ اور اللہ پاک ہے۔ یعنی اللہ تمام برائیوں سے پاک ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31557
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ موسى تابعي، وأخرجه من طريق موسى عن أبي هريرة: الطبراني في الأوسط (٦٧٤٥)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ١٨٧ (٢١٣)، كما ورد من طريق موسى عن أبيه، أخرجه الدارقطني في العلل ٤/ ٢٠٨.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31557، ترقيم محمد عوامة 30194)