کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ایک آدمی ظلم کرے پھر کوئی شخص اس ظلم کرنے والے کے لیے بد دعا کرے
حدیث نمبر: 31555
٣١٥٥٥ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي حمزة عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "من دعا على من ظلمه فقد انتصر" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے خود پر ظلم کرنے والے کے خلاف بد دعا کی تو وہ ظلم سے محفوظ ہوجاتا ہے۔
حدیث نمبر: 31556
٣١٥٥٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن حبيب عن عطاء عن عائشة قالت: سرقها سارق فدعت عليه، فقال لها النبي ﷺ: "لا (تسبخي) (١) عنه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ کسی چور نے ان کی کوئی چیز چوری کی ۔ پس انہوں نے اس کے لیے بد دعا کی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا : تو اس سے اس کے گناہ کو ہلکا مت کر۔