کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: وہ کلمات جن کے کہنے یا جن کے ذریعہ دعا مانگنے سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 31550
٣١٥٥٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن عبد اللَّه بن يسار عن حذيفة قال: قال (رسول اللَّه) (١) ﷺ: "لا تقولوا: ما شاء اللَّه وشاء فلان، ولكن قولوا: ما ⦗٢٧٢⦘ شاء اللَّه ثم شاء فلان" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم یوں مت کہا کرو کہ جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا، لیکن یوں کہا کرو : جو اللہ نے چاہا اور پھر فلاں نے چاہا۔
حدیث نمبر: 31551
٣١٥٥١ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن (يزيد) (١) بن الأصم عن ابن عباس أن النبي ﷺ سمع رجلًا يقول: ما شاء اللَّه وشاء فلان، فقال: "جعلتني (للَّه) (٢) عدلًا، قل: ما شاء اللَّه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو یوں کہتے ہوئے سنا : جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تو نے مجھے اللہ کے برابر بنادیا ! تو یوں کہہ : جو کچھ اللہ نے چاہا۔
حدیث نمبر: 31552
٣١٥٥٢ - حدثنا وكيع حدثنا سفيان عن عبد العزيز بن رفيع عن تميم بن طرفة الطائي عن عدي بن حاتم أن رجلًا خطب عند النبي ﷺ فقال: من يطع اللَّه ورسوله فقد رشد، ومن يعصهما فقد غوى، فقال رسول اللَّه ﷺ (١): "بئس الخطيب أنت، قل: ومن يعص اللَّه ورسوله" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس خطاب کیا پس وہ کہنے لگا : جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت و فرمانبرداری کی، تحقیق وہ ہدایت پا گیا، اور جس شخص نے ان دونوں کی نافرمانی کی تحقیق وہ گمراہ ہوگیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تو بُرا خطیب ہے، یوں کہہ : جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔
حدیث نمبر: 31553
٣١٥٥٣ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: خطب رجل عند النبي ﷺ فقال: من يطع اللَّه ورسوله فقد رشد، ومن يعصهما فقد غوى، قال: ⦗٢٧٣⦘ فتغير وجه (النبي) (١) صلى اللَّه (عليه وسلم) (٢) وكره ذلك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس خطاب کیا پس وہ کہنے لگا : جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی پس وہ ہدایت پا گیا۔ اور جس شخص نے ان دونوں کی نافرمانی کی پس وہ گمراہ ہوگیا۔ راوی فرماتے ہیں کہ : پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ناپسند فرمایا : راوی کہتے ہیں : کہ ابراہیم نخعی نے ارشاد فرمایا : پس صحابہ ناپسند کرتے تھے کہ کوئی یوں کہے : اور جس شخص نے ان دونوں کی نافرمانی کی۔ لیکن یوں کہہ سکتا ہے : اور جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔
حدیث نمبر: 31554
٣١٥٥٤ - فقال إبراهيم: فكانوا يكرهون أن يقول: ومن يعصهما ولكن يقول: (و) (١) من يعص اللَّه ورسوله.