کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب بارش بہت زیادہ ہوتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یوں دعا کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 31549
٣١٥٤٩ - (١) حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن أنس قال: سئل هل كان رسول اللَّه ﷺ يرفع يديه؟ قال: نعم، شكا الناس إليه ذات جمعة فقالوا: يا رسول اللَّه، قحط المطر، وأجدبت الأرض، وهلك المال، قال: فرفع يديه حتى رأيت بياض إبطيه وما في السماء قزعة سحاب، فما صلينا حتى أن الشاب القوي القريب المنزل ليهمه الرجوع إلى منزله، قال: (فدامت) (٢) علينا جمعة تهدمت الدور واحتبس الركبان، قال: فتبسم النبي ﷺ من سرعة ملالة ابن آدم فقال: "اللهم حوالينا لا علينا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس سے پوچھا گیا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے تھے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! جمعہ کے دن لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی ۔ پس کہنے لگے : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بارش نہیں ہو رہی زمین خشک ہوگئی، اور مال مویشی ہلاک ہوگئے ! حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ! پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کے لیے اپنے دونوں ہاتھ اتنے بلند کیے حتیٰ کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھ لیا۔ اور آسمان میں کوئی بادل کا ٹکڑا نہیں تھا۔ پس ہم نے نماز پڑھی تھی یہاں تک کہ ایک طاقت ور جوان جس کا گھر قریب ہی تھا اور وہ اپنے گھر کی طرف لوٹنے کا ارادہ کر رہا تھا حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں پس ایک ہفتہ مسلسل ہم پر بارش ہوتی رہی ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : لوگوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! گھر گرگئے اور سوار رک گئے ! حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابن آدم کے اتنی جلدی تنگ آنے سے مسکرائے پھر یوں دعا فرمائی : اے اللہ ! ہمارے ارد گرد نازل فرما، اور ہم پر مت نازل کر ، انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : پس آسمان صاف ہوگیا۔