کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان دعائوں کا بیان جو سیدنا عبد اللہ بن رواحہ کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 31536
٣١٥٣٦ - حدثنا يحيى بن يعلى عن منصور عن ربعي بن (حراش) (١) (قال) (٢): قال عبد اللَّه بن رواحة: اللهم إني أسألك قرة عين لا ترتد ونعيما لا ينفد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربعی بن حراش فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے یوں دعا مانگی : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آنکھ کی ٹھنڈک کا جو کبھی واپس نہ لی جائے۔ اور ایسی نعمت کا جو کبھی ختم نہ ہو۔
حدیث نمبر: 31537
٣١٥٣٧ - حدثنا عبيدة بن حميد (عن منصور) (١) عن ربعي بن (حراش) (٢) قال قال عبد اللَّه بن رواحة: اللهم إني أسألك قرة عين لا ترتد ونعيما (لا ينفد) (٣) فقال رسول اللَّه ﷺ: "ليس من هاتين شيء في الدنيا" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربعی بن حراش فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے یوں دعا مانگی : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آنکھ کی ٹھنڈک کا جو کبھی واپس نہ لی جائے ۔ اور ایسی نعمت کا جو کبھی ختم نہ ہو۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ان دونوں میں سے کوئی چیز بھی دنیا میں موجود نہیں ہے۔