کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: بندے کا اپنے رب سے سوال کرنے کا بیان وہ اسے نامراد نہیں کرتا
حدیث نمبر: 31533
٣١٥٣٣ - حدثنا معاذ بن معاذ عن التيمي عن أبي عثمان عن سلمان قال: إن ⦗٢٦٥⦘ اللَّه يستحيي أن يبسط إليه عبده يديه يسأله بهما خيرًا فيردهما خائبتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ شرم کرتے ہیں اس بات سے کہ اس کا بندہ اس کی طرف ہاتھ پھیلائے۔ اور وہ ان ہاتھوں کے ساتھ بھلائی کا سوال کرے پھر اس کا رب ان کو نامراد لوٹا دے !۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31533
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٧٦٥)، وفي الزهد ص ١٥١، والحاكم ١/ ٦٧٥، والخطيب في تاريخ بغداد ٧/ ٤٣٢، وقد ورد مرفوعًا، أخرجه أبو داود (١٤٨٨)، والترمذي (٣٥٥٦)، وابن ماجه (٣٨٦٥)، وابن حبان (٨٧٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31533، ترقيم محمد عوامة 30171)
حدیث نمبر: 31534
٣١٥٣٤ - حدثنا جرير عن منصور عن أبي إسحاق عن (الأغر) (١) أبي مسلم يشهد (به) (٢) على أبي هريرة وأبي سعيد الخدري (قالا) (٣): قال رسول اللَّه ﷺ: "إن اللَّه يمهل حتى يذهب ثلث (الليل) (٤) ثم ينزل إلى (السماء) (٥) الدنيا فيقول: هل من مستغفر؟ هل من تائب؟ هل من داع؟ هل من سائل؟ حتى ينفجر الفجر" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ مہلت دیتے ہیں یہاں تک کہ رات کا تہائی حصہ گزر جاتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نازل ہوتے ہیں ، اور یوں فرماتے ہیں : ہے کوئی مغفرت چاہنے والا ؟ ہے کوئی توبہ کرنے والا ؟ ہے کوئی دعا کرنے والا ؟ ہے کوئی مانگنے والا ؟ یہاں تک کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31534
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (٧٥٨)، وأحمد (١١٨٩٢)، وبنحوه من حديث أبي هريرة عند البخاري (١١٤٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31534، ترقيم محمد عوامة 30172)
حدیث نمبر: 31535
٣١٥٣٥ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن ليث عن شهر عن عبد الرحمن بن (غنم) (١) عن أبي ذر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "يقول اللَّه: يا عبادي كلكم مذنب إلا من عافيته، فاستغفروني اغفر لكم، ومن علم أني ذو قدرة على أن اغفر له غفرت له ولا أبالي، يا عبادي كلكم ضال إلا من هديته ⦗٢٦٦⦘ فاستهدوني أهدكم، يا عبادي كلكم فقير إلا من (أغنيته) (٢) (فاسألوني) (٣) أعطكم" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوذر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ فرماتے ہیں ! اے میرے بندو ! تم سب گناہ گار ہو مگر وہ جس کو میں نے عافیت بخشی۔ پس تم مجھ سے مغفرت مانگو میں تمہاری مغفرت کر دوں گا۔ اور جو شخص جان لے کہ میں قدرت والا ہوں کہ میں اس کی مغفرت کرسکتا ہوں تو میں اس کی مغفرت کر دوں گا اور مجھے کوئی پروا نہیں ہوگی۔ اے میرے بندو ! تم سب گمراہ ہو مگر جس کو میں نے ہدایت دی۔ پس تم مجھے سے ہدایت مانگو میں تمہیں ہدایت دوں گا۔ اے میرے بندو ! تم سب فقیر ہو مگر جس کو میں نے غنی کیا۔ پس تم مجھ سے مانگو میں تمہیں عطا کروں گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31535
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ ليث ضعيف، أخرجه أحمد (٢١٤٠٥)، والترمذي (٢٤٩٥)، والبزار (٤٠٥١)، وابن فضيل في الدعاء (١٣٠)، وهناد في الزهد (٩٠٥)، وبنحوه أخرجه مسلم (٢٥٧٧)، وابن ماجه (٤٢٥٧).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31535، ترقيم محمد عوامة 30173)