کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: شرک سے پناہ مانگنے کے بیان میں کہ جب آدمی شرک سے بری ہو تو یہ کلمات پڑھے
حدیث نمبر: 31525
٣١٥٢٥ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير حدثنا عبد الملك بن أبي سليمان عن أبي علي رجل من بني كأهل قال: خطبنا أبو موسى الأشعري فقال: خطبنا رسول اللَّه ﷺ ⦗٢٦٢⦘ ذات يوم فقال: "أيها الناس، اتقوا (١) الشرك، فإنه أخفى من دبيب النمل"، فقال (٢) من شاء أن يقول: وكيف نتقيه وهو أخفى من دبيب النمل يا رسول اللَّه؟ قال: "قولوا اللهم إنا نعوذ بك (٣) أن نشرك بك شيئًا نعلمه ونستغفرك لما لا نعلم" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو علی رضی اللہ عنہ جو قبیلہ بنو کاہل کے ایک شخص ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری نے ہم سے خطاب کیا اور فرمایا : کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم سے خطاب کرتے ہوئے فرمانے لگے : اے لوگو ! شرک سے بچو یقینا وہ چیونٹی کی آھٹ سے بھی زیادہ خفی ہے۔ پس جس نے پوچھنا چاہا تو پوچھا : اے اللہ کے رسول ہم کیسے اس سے بچ سکتے ہیں حالانکہ وہ تو چیونٹی کی آہٹ سے بھی زیادہ خفی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو : اے اللہ ! ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ شریک ٹھہرائیں اس چیز کو جس کو ہم جانتے ہیں، اور ہم آپ سے بخشش طلب کرتے ہیں ان گناہوں کی جن کو ہم نہیں جانتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31525
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31525، ترقيم محمد عوامة 30163)