کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جب کوئی بُرا خواب دیکھے تو یوں دعا کرے
حدیث نمبر: 31522
٣١٥٢٢ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن يحيى بن سعيد عن أبي سلمة عن أبي قتادة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الرؤيا من اللَّه، والحلم من الشيطان، فإذا رأى أحدكم ما يكره فلينفث عن يساره (ثلاثًا) (١) وليتعوذ من شرها فإنها (لا) (٢) تضره" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہیں ، اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہیں، پس جب تم میں سے کوئی ایک بُرا خواب دیکھے اسے چاہیے کہ وہ اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دے۔ اور اس کے شر سے پناہ مانگے۔ وہ اس کو ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31522
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٨٦)، ومسلم (٢٢٦١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31522، ترقيم محمد عوامة 30160)
حدیث نمبر: 31523
٣١٥٢٣ - حدثنا أحمد بن عبد اللَّه بن يونس عن ليث بن سعد عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا رأى أحدكم الرؤيا يكرهها فليبصق عن يساره ثلاثًا، وليستعذ باللَّه من الشيطان ثلاثًا، ويتحول عن جنبه الذي كان عليه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی ایک ایسا خواب دیکھے جو اسے برا لگے۔ پس اسے چاہیے کہ وہ اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوکے اور تین مرتبہ شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے۔ اور جس پہلو پر تھا اس پہلوکو بدل لے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31523
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٢٦٢)، وأحمد (١٤٨٢٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31523، ترقيم محمد عوامة 30161)
حدیث نمبر: 31524
٣١٥٢٤ - حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا ابن عون عن إبراهيم النخعي قال: كانوا إذا رأى أحدهم في منامه ما يكره قال: أعوذ بما عاذت به ملائكةُ اللَّهِ ورسولهُ من شر ما رأيت في منامي أن يصيبني منه شيء أكرهه في الدنيا والآخرة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم النخعی فرماتے ہیں کہ صحابہ میں سے کوئی تو یوں دعا کرتا : میں پناہ مانگتا ہوں ان کلمات کے ساتھ جن کے ساتھ اللہ کے فرشتوں نے اور اس کے رسولوں نے پناہ مانگی ہے اس چیز کے شر سے جو میں نے اپنی نیند میں دیکھی ہے ، کہ اس مصیبت میں سے کوئی چزس مجھے پہنچے جس کو میں دنیا اور آخرت میں ناپسند کرتا ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31524
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31524، ترقيم محمد عوامة 30162)