کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو دعائیں سیدنا عبد الرحمن بن عوف اور سیدنا ابو الدرداء سے منقول ہیں
حدیث نمبر: 31517
٣١٥١٧ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن طارق عن سعيد بن جبير عن أبي هياج (١) قال: سمعت شيخًا يطوف خلف البيت وهو يقول: [اللهم قني شح نفسي، فلم أدر من هو، فلما انصرف اتبعته فسألت عنه فقالوا: عبد الرحمن ابن عوف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ھیاج الاسدی نے ارشاد فرمایا کہ میں نے ایک بوڑھے کو سنا کہ وہ بیت اللہ کے گرد طواف کر رہا ہے اور یہ دعا بھی کر رہا ہے : اے اللہ ! تو مجھے میرے نفس کے بخل سے بچا لے۔ پس میں نہیں جانتا تھا کہ وہ بوڑھاکون ہے ؟ پھر جب وہ واپس جانے لگے تو میں ان کے پیچھے چل پڑا۔ میں نے ان کے متعلق پوچھا تو لوگوں نے بتلایا : کہ یہ حضرت عبد الرحمن بن عوف ہیں۔
حدیث نمبر: 31518
٣١٥١٨ - [حدثنا يزيد بن هارون عن الجريري عن ثمامة بن حزن، قال: سمعت شيخًا يقول] (١): اللهم إني أعوذ بك من شر لا يخلط معه غيره قال: قلت: من هذا الشيخ؟ (قالوا) (٢): أبو الدرداء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثمامہ بن حزن فرماتے ہیں کہ میں نے ایک بوڑھے کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اس شر سے جس کے ساتھ اس کے غیر کو نہ ملا دیا گیا ہو۔ حضرت ثمامہ فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا : یہ بوڑھا شخص کون ہے ؟ لوگوں نے کہا : حضرت ابو الدرداء ۔