کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: سیدنا عبد اللہ بن عمر سے منقول دعا ئوں کا بیان
حدیث نمبر: 31511
٣١٥١١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عطية عن ابن عمر أنه قال: اللهم اغفر لنا وارحمنا وعافنا واهدنا وارزقنا، قال: فقالوا له: لو زدتنا، قال: (١) أعوذ باللَّه أن أكون من (المسهبين) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے یوں دعا فرمائی : اے اللہ ! تو ہماری مغفرت فرما دے، اور ہم پر رحم فرما، اور ہمیں عافیت بخش دے، اور ہمیں ہدایت عطا فرما، اور ہمیں رزق عطا فرما۔ عطیہ فرماتے ہیں : ان کے شاگردوں نے ان سے عرض کیا : اگر آپ ہمارے لیے اور اضافہ فرما دیں تو بہتر ہوگا، آپ نے فرمایا : اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں لالچ کرنے والا بن جاؤں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31511
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف عطية.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31511، ترقيم محمد عوامة 30149)
حدیث نمبر: 31512
٣١٥١٢ - حدثنا يزيد بن هارون (حدثنا) (١) محمد بن إسحاق عن عمارة بن (غزية) (٢) عن يحيى بن راشد قال: حججنا فلما قضينا نسكنا قلنا: لو أتينا ابن عمر ⦗٢٥٨⦘ فحدثناه، فأتينا فخرج إلينا فجلس بيننا فصمت (لنسأله) (٣) وصمتنا ليحدثنا، فلما أطال الصمت قال: ما لكم لا (تكلمون) (٤) ألا تقولون: سبحان اللَّه والحمد للَّه ولا إله إلا اللَّه واللَّه أكبر ولا حول ولا قوة إلا باللَّه، الحسنة بعشر أمثالها إلى سبعمائة ضعف فإن (زدتم) (٥) خيرًا زادكم اللَّه (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن راشد فرماتے ہیں کہ ہم نے حج کیا، جب ہم اپنی قربانی کرچکے تو ہم کہنے لگے : اگر ہم حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوں تو وہ ہمیں کوئی حدیث بیان کردیں گے۔ پس ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تو وہ ہمارے پاس تشریف لے آئے پھر ہمارے درمیان بیٹھ گئے۔ پس وہ خاموش رہے تاکہ ہم ان سے سوال کرسکیں۔ اور ہم خاموش رہے تاکہ وہ ہمارے سامنے احادیث بیان کریں، پس جب خاموشی طوالت اختیار کرگئی تو انہوں نے ارشاد فرمایا : تمہیں کیا ہوا تم بات نیں ش کرتے ؟ کیا تم یہ کلمات نہیں پڑھو گے ؟ اللہ تمام عیبوں سے پاک ہے اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے ؟ نیکی کا ثواب تو دس گُنا سے لے کر سات سو گنا تک ہے ، پس اگر تم بھلائی میں اضافہ کرو گے تو اللہ بھی تمہیں زیادہ اجر عطا فرمائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31512
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31512، ترقيم محمد عوامة 30150)
حدیث نمبر: 31513
٣١٥١٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن سفيان عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أن ابن عمر كان يقول: اللهم لا تنزع مني الإيمان كما أعطيتنيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اکثر یہ دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! تو ایمان کو مجھ سے مت چھین جیسا کہ تو نے ایمان مجھے عطا کردیا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31513
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31513، ترقيم محمد عوامة 30151)
حدیث نمبر: 31514
٣١٥١٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن سعيد بن أبي بردة عن أبيه قال: سمعت ابن عمر يقول: ﴿رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِلْمُجْرِمِينَ﴾ [القصص: ١٧]، فلما صلى قال: ما صليت (١) صلاة إلا وأنا أرجو أن تكون كفارة لما أمامها -يعني قالها وهو راكع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا : میرے رب جو کچھ تو نے مجھ پر انعام کیا تو میں ہرگز مجرموں کا مدد گار نہیں ہوں گا ، پھر جب نماز پڑھی تو فرمایا : میں نے کوئی نماز نہیں پڑھی مگر یہ کہ میں امید کرتا ہوں کہ وہ کفارہ ہیں ان گناہوں کے لیے جو آگے ہیں، مطلب یہ کلمات انہوں نے رکوع کی حالت میں کہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31514
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31514، ترقيم محمد عوامة 30152)
حدیث نمبر: 31515
٣١٥١٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن محمد عن أبي موسى أنه كان يقول في دعائه: اللهم إني أسألك من الخير كله ما ينبغي أن أسألك منه، وأعوذ بك من الشر كله ما ينبغي أن أتعوذ بك منه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اپنی دعا میں یہ کلمات پڑھا کرتے تھے۔ اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس تمام بھلائی کا کہ مناسب ہے کہ میں تجھ سے اس کا سوال کروں، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس تمام شر سے کہ مناسب یہی ہے کہ میں تجھ سے ہی پناہ مانگوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31515
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31515، ترقيم محمد عوامة 30153)
حدیث نمبر: 31516
٣١٥١٦ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا يونس بن أبي إسحاق عن المنهال (بن عمرو) (١) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: كان يقول: اللهم إني أسألك بنور وجهك الذي أشرقت له السماوات والأرض أن تجعلني في حرزك وحفظك وجوارك وتحت كنفك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس یوں دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے چہرے کے نور کے ساتھ جس نے آسمانوں اور زمین کو روشن کردیا کہ تو مجھے اپنے حصار میں لے اور اپنی حفاظت میں، اور اپنے عہد میں اور اپنی حمایت کے تحت لے لے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31516
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ المنهال ثقة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31516، ترقيم محمد عوامة 30154)