حدیث نمبر: 31382
٣١٣٨٢ - حدثنا عبيد بن (سعيد) (١) عن شعبة عن زياد بن مخراق قال: سمعت قيس بن (عباية) (٢) عن مولى لسعد عن سعد قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إنه سيكون قوم يعتدون في الدعاء" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : بیشک عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو دعا میں زیادتی کریں گے۔
حدیث نمبر: 31383
٣١٣٨٣ - حدثنا عفان بن مسلم ثنا حماد بن سلمة أخبرنا سعيد الجريري عن أبي نعامة أن عبد اللَّه بن مغفل سمع ابنه يقول: اللهم إني أسألك القصر الأبيض عن يمين الجنة (إذا دخلتها) (١)، فقال: أي بني، سل اللَّه الجنة وعذ به من النار، فإني سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "سيكون قوم يعتدون في الدعاء" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو نعامہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن المغفل نے اپنے بیٹے کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا ! اے اللہ ! میں آپ سے سفید موتیوں کے محل کا سوال کرتا ہوں ۔ جنت کے دائیں طرف جب میں اس میں داخل ہوں۔ تو انہوں نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! تو اللہ سے جنت کا سوال کر ۔ اور جہنم سے اللہ کی پناہ مانگ پس بلاشبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے ۔ عنقریب ایسے لوگ ہوں گے جو دعا میں زیادتی کریں گے۔