کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: آدمی کو حکم دیا گیا ہے کہ جب وہ کسی منزل پر اترے تو یہ دعا پڑھے
حدیث نمبر: 31381
٣١٣٨١ - حدثنا عفان حدثنا وهيب حدثنا محمد بن عجلان عن يعقوب بن عبد اللَّه بن الأشج عن سعيد بن المسيب عن سعد بن مالك عن خولة بنت حكيم أن النبي ﷺ قال: "لو أن أحدكم إذا نزل منزلًا قال: أعوذ بكلمات اللَّه التامات من شر ما خلق، لم يضره في ذلك المنزل شيء حتى يرتحل منه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خولہ بنت حکیم فرماتی ہیں : کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم میں سے جو شخص جب کسی منزل پر اترے اور یہ دعا پڑھ لے : میں اللہ کے پناہ مانگتا ہوں اس کے مکمل کلمات کے ساتھ اس کی مخلوق کے شر سے، تو اس منزل میں کوئی بھی چیز اس کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔ یہاں تک کہ وہ وہاں سے کوچ کر جائے۔