حدیث نمبر: 31377
٣١٣٧٧ - حدثنا حفص بن غياث عن خالد عن أبي قلابة عن (ابن) (١) محيريز قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا سألتم اللَّه (فاسألوه) (٢) ببطون (أكفكم) (٣) ولا (تسألوه) (٤) بظهورها" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن محیریز فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم اللہ سے سوال کرو تو تم اپنی ہتھیلیوں کے اندرونی حصہ کے ساتھ سوال کرو۔ اور تم ہتھیلیوں کی پشت سے سوال مت کرو۔
حدیث نمبر: 31378
٣١٣٧٨ - حدثنا حفص (١) عن ليث عن شهر قال: (المسألة) (٢) هكذا -وبسط كفه نحو وجهه، والتعوذ هكذا- وقلب كفيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت شھر نے ارشاد فرمایا : کہ سوال کرنا اس طرح ہوتا ہے، اور انہوں نے اپنے ہاتھوں کو پھیلایا اس انداز سے کہ ہتھیلی کا رخ چہرے کی طرف تھا۔ اور فرمایا : تعوذ اس طرح ہوتا ہے۔ اور انہوں نے اپنی ہتھیلیوں کو پلٹ دیا۔
حدیث نمبر: 31379
٣١٣٧٩ - حدثنا حسن بن موسى حدثنا حماد (بن سلمة) (١) حدثنا بشر بن حرب عن أبي سعيد الخدري أن رسول اللَّه ﷺ كان يدعو بعرفة ويرفع يديه هكذا، يجعل ظاهرهما مما يلي وجهه وباطنهما مما يلي الأرض (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید الخدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام عرفہ میں دعا مانگ رہے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اس طرح اٹھائے ہوئے تھے کہ ہاتھ کا ظاہری حصہ چہرے کے سامنے تھا۔ اور ہاتھ کا باطنی حصہ کا رخ زمین کی طرف تھا۔
حدیث نمبر: 31380
٣١٣٨٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن العباس بن ذريح عن ابن عباس قال: الإخلاص هكذا -وأشار بأصبعه، والدعاء هكذا- (يعني) (١) ببطون كفيه، و (الإستخارة) (٢) هكذا -ورفع يديه و (ولى) (٣) (ظهورهما) (٤) وجهه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اخلاص اس طرح ہے اور اپنی انگلی سے اشارہ کیا اور دعا مانگنا اس طرح ہے یعنی اپنی دونوں ہتھیلیوں کے اندرونی حصہ سے اور پناہ مانگنا اس طرح ہے۔ اور پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا اور ان کی پشت کو اپنے چہرے کی طرف پھیر دیا۔