کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: سیدنا عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کی دعا کا بیان
حدیث نمبر: 31358
٣١٣٥٨ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: حدثني رجل قبل الجماجم من أهل المساجد قال: أخبرت أن عيسى ابن مريم ﵇ (١) كان يقول: اللهم أصبحت لا أملك لنفسي ما أرجو ولا استطيع عنها دفع ما أكره، وأصبح الخير بيد غيري، وأصبحت مرتهنا بما كسبت، فلا فقير أفقر مني، فلا تجعل مصيبتي في ديني، ولا تجعل الدنيا أكبر همي، ولا تسلط علي من لا يرحمني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ جنگ جماجم سے پہلے مسجد والوں میں سے ایک آدمی نے مجھے بیان کیا کہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ عیسیٰ ابن مریم i یوں دعا فرماتے تھے : اے اللہ ! میں نے صبح کی ہے اس حال میں کہ میں اپنے نفس کے لیے اس چیز کا مالک نہیں جس میں پسند کرتا ہوں، اور نہ میں طاقت رکھتا ہوں اس چیز کو دور کرنے کی جس کو میں ناپسند کرتا ہوں، اور بھلائی و خیر نے میرے غیر کے قبضہ میں صبح کی ہے۔ اور میں نے صبح کی ہے اس حال میں کہ جو کچھ کھایا ہے وہ رہن رکھا گیا ہے، پس کوئی فقیر ایسا نہیں جو مجھ سے زیادہ فقر میں مبتلا ہو پس تو میرے دین کے معاملہ میں مجھے مصیبت میں مت ڈال، اور نہ ہی دنیا کو میرا سب سے بڑا غم بنا۔ اور مجھ پر مسلط نہ فرما اس شخص کو جو مجھ پر رحم نہ کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31358
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31358، ترقيم محمد عوامة 29999)
حدیث نمبر: 31359
٣١٣٥٩ - حدثنا محمد بن بشر حدثني إسماعيل قال: ذكر عن بعض الأنبياء أنه قال: اللهم لا تكلفني طلب ما (لم) (١) تقدره لي، وما قدرت لي من رزق فائتني به ⦗١٩٨⦘ في يسر منك وعافية، وأصلحني بما أصلحت به الصالحين، فإنما أصلح الصالحين أنت.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ ذکر کیا گیا ہے کہ بعض انبیائ نے یہ دعا کی ہے : اے اللہ ! تو مجھے اس چیز کے طلب کرنے کا مکلف مت بنا جس ( پر تو نے مجھے قدرت عطا نہیں کی ) کو تو نے میرے مقدر میں نہیں رکھا۔ اور جو رزق تو نے میرے مقدر میں رکھا ہے تو اس کو اپنی طرف سے آسانی اور عافیت سے مجھے عطا فرما، اور مجھے نیک فرما اس چیز کے ذریعہ سے جس کے ذریعہ سے تو نے نیکو کاروں کو نیک بنایا، پس بیشک نیکو کاروں کی اصلاح کرنے والا تو ہی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31359
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31359، ترقيم محمد عوامة 30000)
حدیث نمبر: 31360
٣١٣٦٠ - حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا الجريري عن أبي العلاء بن الشخير أن نوحًا ومن بعده كانوا يتعوذون من فتنة الدجال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العلاء ابن الشخیر سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ حضرت نوح اور ان کے بعد کے انبیاء کرام فتنہ ٔ دجال سے پناہ مانگا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31360
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31360، ترقيم محمد عوامة 30001)