کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ کو سکھائی کہ وہ یوں دعا کریں
حدیث نمبر: 31316
٣١٣١٦ - حدثنا عفان (حدثنا) (١) حماد بن سلمة أخبرنا جبير بن حبيب عن أم كلثوم بنت أبي بكر عن عائشة أن رسول اللَّه ﷺ علمها هذا الدعاء: "اللهم إني أسألك من الخير كله، عاجله وآجله، ما علمت منه وما لم أعلم، وأعوذ بك من الشر كله، ما علمت منه وما لم أعلم، اللهم إني أسألك من خير ما سألك عبدك ونبيك، وأعوذ بك من شر ما عاذ (منه) (٢) عبدك ونبيك، اللهم إني أسألك الجنة ⦗١٨١⦘ وما قرب إليها (من قول أو عمل) (٣)، وأعوذ بك من النار وما قرب إليها من قول أو عمل، وأسألك أن تجعل كل قضاء تقضيه لي خيرًا" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو یہ دعا سکھائی ہے : اے اللہ ! میں آپ سے تمام بھلائیوں کا سوال کرتا ہوں ، جو جلدی ملنے والی ہیں اور جو دیر میں ملنے والی ہیں، جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا، اور میں تمام برائیوں سے پناہ مانگتا ہوں جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا، اے اللہ ! میں تجھ سے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جو تیرے بندے اور تیرے نبی نے مانگی ہے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں ہر اس برائی سے جس سے تیرے بندے اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پناہ مانگی ہے، اے اللہ ! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں، اور ہر اس قول اور عمل کا جو جنت کے قریب کر دے، اور میں آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور ہر اس قول اور عمل سے جو اس آگ کے قریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں یہ کہ تو ہر فیصلہ کو جو تو نے میرے لیے کیا ہے اس کو میرے حق میں بہتر کر دے۔