کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پسند کرتے تھے کہ جب وہ دعا کریں تو یہ کلمات پڑھیں ’’ اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں خوبی دے اور آخرت میں بھی خوبی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے ‘‘
حدیث نمبر: 31310
٣١٣١٠ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) عن شعبة عن ثابت أن النبي ﷺ كان يدعو: "اللهم ﴿رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! تو ہمیں دنیا میں خوبی عطا فرما، اور آخرت میں خوبی عطا فرما، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔
حدیث نمبر: 31311
٣١٣١١ - حدثنا عبيدة (بن حميد) (١) عن حميد عن (أنس) (٢) قال: دخل النبي ﷺ على (رجل) (٣) كأنه (فرخ) (٤) منتوف من الجهد، (قال) (٥): فقال له النبي ﷺ: "هل كنت تدعو اللَّه بشيء؟ " قال: كنت أقول: اللهم ما كنت معاقبي به في الآخرة فعجله لي في الدنيا، قال: فقال له النبي ﷺ: "ألا قلت اللهم: ﴿رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ "، قال: فدعا اللَّه فشفاه (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کے پاس تشریف لے گئے وہ آدمی مشقت کی وجہ سے گویا کمزور اکھڑے ہوئے بالوں والا چوزہ تھا، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا ؟ کیا تو اللہ سے کسی چیز کی دعا کرتا رہا ہے ؟ وہ کہنے لگا : مں یوں دعا کرتا تھا : اے اللہ ! آخرت میں جو سزا مجھے ملنے والی ہے وہ مجھے دنیا ہی میں دے دے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ارشاد فرمایا : ” تو یوں دعا کیوں نہیں کرتا : اے اللہ ! تو ہمیں دنیا میں بھی خوبی دے، ور آخرت میں بھی خوبی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔ “ راوی فرماتے ہیں : کہ اس شخص نے اللہ سے یہ دعا کی تو اللہ نے اسے شفا عطا فرما دی۔
حدیث نمبر: 31312
٣١٣١٢ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن حبيب بن صهبان قال: سمعت عمر وهو يطوف حول البيت وليس له (هجيرى) (١) إلا (هؤلاء) (٢) ⦗١٧٩⦘ الكلمات: ﴿رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن صھبان فرماتے ہیں : کہ میں نے سنا حضرت عمر کو اس حال میں کہ وہ بیت اللہ کا طواف فرما رہے تھے، اور نہیں تھی ان کی عادت مگر ان کلمات کے ساتھ دعا کرنے کی : اے ہمارے رب ! تو ہمیں دنیا میں خوبی دے اور آخرت میں بھی خو بی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔
حدیث نمبر: 31313
٣١٣١٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن المسيب عن حبيب بن صهبان عن عمر بمثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
اس سند کے ساتھ بھی حضرت عمر کا ما قبل والا عمل منقول ہے۔