کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات کے وقت مانگی اس کا بیان
حدیث نمبر: 31302
٣١٣٠٢ - حدثنا أبو أسامة وابن نمير عن هشام بن عروة عن عباد بن عبد اللَّه بن الزبير قال: سمعت عائشة تقول: سمعت رسول اللَّه ﷺ (يقول) (١) وهو مستند إلى (صدري) (٢): "اللهم اغفر لي وارحمني وألحقني بالرفيق" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کلمات ارشاد فرماتے سنا، اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سینہ سے ٹیک لگائی ہوئی تھی : اے اللہ ! میری مغفرت فرما، اور مجھ پر رحم فرما، اور مجھے رفیق اعلیٰ سے ملا دے۔
حدیث نمبر: 31303
٣١٣٠٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن مسلم) (١) عن مسروق عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه ﷺ يكثر أن يقول قبل أن يموت: "سبحانك اللهم وبحمدك أستغفرك وأتوب إليك"، (قال) (٢): فقلت: يا رسول اللَّه، ما هذه الكلمات التي (قد) (٣) أحدثتها (تقولها) (٤)؛ قال: "جعلت لي علامة لأمتي إذا رأيتها قلتها: ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وصال فرمانے سے پہلے کثرت سے یہ دعا مانگ رہے تھے : اے اللہ ! میں تیری پاکی بیان کرتا ہوں اور تیری حمد بیان کرتا ہوں، میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں نے پوچھا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ کون سے کلمات ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ادا فرما رہے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میرے لے میری امت کی یہ نشانی رکھ دی گئی ہے کہ جب میں ان کو دیکھوں گا تو یہ سورت پڑھوں گا : جب آگئی اللہ کی مدد اور فتح۔
حدیث نمبر: 31304
٣١٣٠٤ - (حدثنا يونس بن محمد) (١) حدثنا ليث بن سعد (عن يزيد عن) (٢) موسى بن سرجس عن القاسم بن محمد عن عائشة (قالت) (٣): (قال) (٤) (٥) رسول اللَّه ﷺ وهو يموت وعنده قدح فيه ماء فيدخل يده في القدح ويمسح وجهه بالماء ثم يقول: "اللهم أعني على سكرات الموت" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب موت کے قریب تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک پیالہ تھا جس میں پانی موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پیالہ میں اپنا ہاتھ داخل فرمایا، اور اپنے چہرے کا پانی سے مسح فرمایا، پھر یہ دعا فرمانے لگے : اے اللہ ! تو میری موت کی سختیوں پر حفاظت فرما۔
حدیث نمبر: 31305
٣١٣٠٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مسلم عن مسروق عن عائشة قالت: لما ثقل رسول اللَّه ﷺ قال: "اللهم اغفر لي وألحقني (بالرفيق) (١) "، قالت: فكان هذا آخر ما سمعت من (كلامه) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (بیماری نے ) بوجھل کردیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ دعا فرمائی : اے اللہ ! تو میری مغفرت فرما، اور مجھے رفیق اعلیٰ سے ملا دے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : پس یہ آخری جملہ تھا جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام سے سنا تھا۔