کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو بات ضرورت کے مانگنے میں کہی جائے اور جو دعا مانگی جائے اس کا بیان
حدیث نمبر: 31290
٣١٢٩٠ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن ربعي عن عبد اللَّه بن شداد عن عبد اللَّه بن جعفر قال: قال لي (علي) (١): "ألا أعلمك كلمات لم أعلمها حسنًا ولا حسينًا، إذا طلبت حاجة وأحببت أن تنجح فقل: (٢) لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، العلي العظيم، ولا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له (الحليم) (٣) الكريم، (ثم) (٤) سل حاجتك (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے ارشاد فرمایا : کیا میں تجھے چند ایسے کلمات نہ سکھا دوں جو میں نے حضرت حسن اور حضرت حسین کو بھی نہیں سکھائے ؟ جب تو کوئی ضرورت مانگے اور تو پسند کرتا ہے کہ تجھے اس میں کامیابی ہو تو پہلے یہ کلمات کہہ لیا کر ! اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے بہت بلند وبالا ، عظمت والا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے بڑا بردبار، بہت کرم کرنے والا ہے، پھر تو اپنی ضرورت کا سوال کر۔
حدیث نمبر: 31291
٣١٢٩١ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن ليث عن خالد (عن) (٢) سعيد عن ⦗١٧١⦘ المسيب قال: (٣) دخلت المسجد وأنا أرى أني قد أصبحت (وإذا) (٤) علي ليل طويل، (فإذا) (٥) (٦) ليس فيه احد غيري، فقمت فسمعت حركة خلفي ففزعت فقال: أيها الممتلئ قلبه فرقًا، لا تفرق (و) (٧) لا تفزع وقل: اللهم إنك مليك مقتدر ما تشاء من أمر يكون، ثم سل ما بدا لك، قال سعيد: فما سألت اللَّه شيئًا إلا استجاب لي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب نے ارشاد فرمایا : میں مسجد میں داخل ہوا اور میرا ارادہ تھا کہ میں صبح تک مسجد میں رہوں گا، پس جب رات مجھ پر بہت لمبی ہوگئی اور جبکہ مسجد میں میرے علاوہ کوئی بھی نہیں تھا ، تو میں کھڑا ہوا۔ اچانک میں نے اپنے پیچھے کسی کی حرکت کی آواز سنی، تو میں ڈر گیا۔ پس کوئی کہنے لگا : اے اپنے دل کو گھبراہٹ سے بھرنے والے ! ڈر مت، یا خوف مت کھا، اور یہ کلمات کہہ : اے اللہ ! یقینا تو ہی بادشاہ ہے، قدرت رکھنے والا ہے، جس کام کا تو ارادہ کرتا ہے وہ ہوجاتا ہے۔ پھر تو سوال کر جو بات تیرے سامنے ظاہر ہو۔ حضرت سعید فرماتے ہیں : پھر میں نے اللہ سے کوئی چیز نہیں مانگی مگر یہ کہ اللہ نے میری دعا قبول فرمائی۔
حدیث نمبر: 31292
٣١٢٩٢ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول قال: طلبت الحكم في حاجة فلم أجده ثم طلبته فوجدته (وقال) (١) الحكم: قال خيثمة: إذا طلب أحدكم الحاجة فوجدها فليسأل اللَّه الجنة، لعله يومه الذي يستجاب له فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ حضرت مالک بن مغول نے فرمایا : میں نے حضرت حکم کو کسی ضرورت کے معاملہ میں تلاش کیا تو ان کو نہ پاسکا۔ پھر میں نے دوبارہ ان کی تلاش شروع کی تو ان کو ڈھونڈ لیا۔ اور حضرت حکم فرمانے لگے : حضرت خثیمہ نے ارشاد فرمایا : جب تم مں سے کوئی اپنی ضرورت کا سوال کرے پھر اس کی ضرورت پوری ہوجائے تو اس شخص کو چاہیے کہ وہ اللہ رب العزت سے جنت کا بھی سوال کرلے۔ شاید کہ وہ دن ایسا ہو کہ اس میں اس کی ہر دعا قبول کرلی جائے۔