حدیث نمبر: 31213
٣١٢١٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام (عن) (١) عبد الكريم المكتب عن عبد الرحمن بن يزيد بن معاوية قال: الكلمات التي تلقى آدم من ربه: اللهم لا إله إلا أنت سبحانك وبحمدك، عملت سوءا (و) (٢) [ظلمت نفسي فارحمني وأنت خير ⦗١٤٠⦘ الراحمين، اللهم لا إله إلا أنت سبحانك وبحمدك عملت سوءا (و) (٣)] (٤) ظلمت نفسي فتب علي إنك أنت التواب الرحيم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الکریم المکتب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن یزید بن معاویہ نے ارشاد فرمایا : وہ کلمات جو حضرت آدم نے اپنے رب سے سیکھے درج ذیل ہیں : اے اللہ ! تیرے سوا کوئی بھی معبود نہیں ہے، تو پاک ہے اور اپنی تمام تعریفوں کے ساتھ ہے میں نے بُرا کام کیا، اور اپنی جان پر ظلم کیا پس تو مجھ پر رحم فرما، اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے، اے اللہ ! تیرے سوا کوئی بھی معبود نہیں ہے، تو پاک ہے، اور اپنی تمام تعریفوں کے ساتھ ہے، میں نے بُرا کام کیا، اور اپنی جان پر ظلم کیا، پس میری توبہ قبول فرما، یقینا تو توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔