حدیث نمبر: 31211
٣١٢١١ - حدثنا يحيى بن إسحاق (أخبرنا) (١) الليمث بن سعد عن (الحكيم) (٢) بن عبد اللَّه بن قيس عن عامر بن سعد عن أبيه سعد أنه قال: من قال: إذا قال: المؤذن أشهد أن لا إله إلا اللَّه رضيت باللَّه ربًا، وبالإسلام دينًا، وبمحمد نبيًا، غفر له ذنوبه، فقال له رجل: يا سعد ما تقدم من ذنبه وما تأخر؟ قال: لا هكذا سمعت رسول اللَّه ﷺ يقوله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر بن سعد فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت سعد نے فرمایا : جو شخص مؤذن کی آواز سن کر یہ کلمات کہے : میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں ہے : میں اللہ کو رب مان کر، اسلام کو دین مان کر، اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نبی مان کر راضی ہوں، تو اس شخص کے تمام گناہوں کی مغفرت کردی جاتی ہے، پھر ایک آدمی ان سے کہنے لگا : اے سعد ! اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ؟ حضرت سعد نے فرمایا : نہں س، میں نے صرف اتنی بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا۔
حدیث نمبر: 31212
٣١٢١٢ - حدثنا إسحاق بن منصور عن هريم عن عبد الرحمن بن إسحاق عن أبي كثير مولى (أم) (١) سلمة (عن أم سلمة) (٢) قالت: قال لي رسول اللَّه ﷺ: "قولي عند أذان المغرب: اللهم (عند) (٣) إقبال ليلك (وإدبار) (٤) نهارك وأصوات دعاتك وحضور (صلاتك) (٥) (اغفر لي) " (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام المؤمنین ام سلمہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : تم مغرب کی اذان کے وقت یہ کلمات کہا کرو : اے اللہ ! تو رات کے آنے کے وقت اور دن کے جانے کے وقت اور تیرے پکارنے والوں کی آوازوں کے وقت، اور تیری نماز کے حاضر ہونے کے وقت میں میری مغفرت فرما۔