حدیث نمبر: 31204
٣١٢٠٤ - حدثنا معن عن مالك بن أنس عن أبي حازم عن سهل بن سعد (الساعدي) (١) قال: ساعتان (تفتح) (٢) فيهما أبواب السماء، وقل داع ترد عليه ⦗١٣٧⦘ دعوته: حضرة النداء في الصلاة، والصف في سبيل اللَّه ﷿ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ حضرت سھل بن سعد ساعدی کا ارشاد ہے : دو گھڑیاں ایسی ہیں جن میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ دعا کرنے والے کی دعا کو واپس اس پر لوٹا دیا جاتا ہو، نماز کے لیے اذان کا وقت ہو، اور اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے صف بندی کرتے وقت۔
حدیث نمبر: 31205
٣١٢٠٥ - حدثنا ابن فضيل عن عبد الرحمن بن إسحاق عن محارب عن ابن عمر قال: كان (يؤمر) (١) بالدعاء عند أذان المؤذنين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محارب بن دثار فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے کہ : مؤذنین کی اذان کے وقت دعا کا حکم کیا جاتا تھا۔
حدیث نمبر: 31206
٣١٢٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن زيد العمي عن أبي إياس عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الدعاء بين الأذان والإقامة لا (يرد) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے : اذان اور اقامت کے درمیان کی جانے والی دعا ر د نہیں کی جاتی۔
حدیث نمبر: 31207
٣١٢٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عثمان بن الأسود عن أبي (مرارة) (١) عن مجاهد قال: أفضل الساعات مواقيت الصلاة، فادع فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مرارہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد کا ارشاد ہے : افضل ترین گھڑیاں نماز کے اوقات ہیں پس تم ان میں دعا مانگو۔
حدیث نمبر: 31208
٣١٢٠٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا عمار بن رزيق عن أبي إسحاق عن أبي بردة قال: إن الساعة التي يستجاب فيها لمن دعا يوم الجمعة: حين يقوم الإمام في الصلاة حتى ينصرف منها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بردہ کا ارشاد ہے بیشک جمعہ کے دن وہ گھڑی جس میں دعا کرنے والے کی دعا قبول کی جاتی ہے وہ یہ ہے : جب امام نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ نماز سے لوٹ جائے۔
حدیث نمبر: 31209
٣١٢٠٩ - حدثنا عبيد اللَّه أخبرنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن بريد بن أبي مريم عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن الدعاء لا يرد بين الأذان والإقامة فادعوا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے : اذان اور اقامت کے مابین کی جانے والی دعا کبھی رد نہیں ہوتی ، پس تم لوگ اس میں دعا کرو۔
حدیث نمبر: 31210
٣١٢١٠ - حدثنا أحمد بن عبد الملك بن واقد أخبرنا الحارث بن مرة حدثنا يزيد الرقاشي عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا كان عند الأذان فتحت أبواب السماء واستجيب الدعاء، وإذا كان عند الإقامة لم ترد دعوة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے : جب اذان کا وقت ہوتا ہے، تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ، اور دعا قبول کی جاتی ہے، اور جب اقامت کا وقت ہوتا ہے تب تو دعا بالکل بھی رد نہیں کی جاتی۔