حدیث نمبر: 31200
٣١٢٠٠ - حدثنا ابن فضيل عن عبد الرحمن بن إسحاق عن القاسم بن عبد الرحمن عن (عبد اللَّه) (١) بن مسعود أنه قال: من تعار من الليل فقال: لا إله إلا أنت، رب ظلمت نفسي فاغفر لي، (إلا) (٢) خرج من ذنوبه كما تخرج الحية من سلخها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص رات کو نیند سے جاگ جائے پھر وہ یہ کلمات کہہ لیا کرے : نہیں ہے کوئی معبود سوائے تیرے، اے میرے مالک ! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے تو میری مغفرت فرما دے، تو وہ شخص گناہوں سے اس طرح پاک و صاف ہو کر نکلے گا جیسے سانپ اپنی کچیلی سے نکلتا ہے۔
حدیث نمبر: 31201
٣١٢٠١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن مرة عن سالم بن أبي الجعد ⦗١٣٦⦘ عن زيد بن صوحان عن سلصان أنه كان إذا تعار من الليل قال: سبحان رب النبيين و (إله) (١) المرسلين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن صوحان فرماتے ہیں : حضرت سلمان جب رات کو نیند سے بیدار ہوجاتے تو فرماتے : پاک ہے وہ ذات جو نبیوں کو پالنے والا ہے اور رسولوں کا معبود ہے۔
حدیث نمبر: 31202
٣١٢٠٢ - حدثنا إسحاق بن منصور عن هريم عن عبد الرحمن بن إسحاق عن أبي كثير مولى أم سلمة أن أم سلمة كانت إذا تعارت من الليل تقول: رب اغفر وارحم واهد السبيل الأقوم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو کثیر جو کہ ام المؤمنین ام سلمہ کے آزاد کردہ غلام فرماتے ہیں : حضرت ام سلمہ جب رات کو نیند سے جاگ جاتیں تو یہ دعا فرماتیں : میرے مالک ! تو بخشش فرما اور رحم فرما، اور سیدھے راستہ کی طرف ہدایت نصیب فرما۔
حدیث نمبر: 31203
٣١٢٠٣ - حدثنا بكر بن عبيد (حدثنا) (١) عيسى بن المختار عن محمد بن أبي ليلى عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن (عبد اللَّه) (٢) أنه كان إذا تحرك من الليل قال: ﴿يَاأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُبِينًا﴾ (٣) [النساء: ١٧٤].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب رات کو جاگ جاتے تو فرماتے : اے لوگو ! (تحقیق تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے دلیل آچکی، اور ہم نے تمہاری طرف کھلے روشن نور کو اتارا) ۔