کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص یوں کہے: جب تم دعا کرو تو اپنے آپ ہی سے ابتدا کرو
حدیث نمبر: 31187
٣١١٨٧ - حدثنا يحيى بن آدم عن حمزة الزيات عن أبي إسحاق عن سعيد بن جبير عن ابن عباس عن أبي بن كعب قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا دعا لأحد بدأ (بنفسه) (١)، فذكر ذات يوم موسى فقال: "رحمة اللَّه علينا وعلى موسى، لو كان صبر لقص اللَّه علينا من خبره، ولكن قال: ﴿إِنْ سَأَلْتُكَ عَنْ شَيْءٍ بَعْدَهَا فَلَا تُصَاحِبْنِي قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَدُنِّي عُذْرًا﴾ " (٢) [الكهف: ٧٦].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی ّ بن کعب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی کسی کے لیے دعا کرتے تو اپنی ذات سے ابتدا فرماتے ، پس ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت موسیٰ ذکر کیا اور فرمایا : اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو ہم پر اور موسیٰ پر، اگر وہ صبر فرماتے تو اللہ تعالیٰ ہمیں ان کی کچھ اور باتیں بھی بیان فرماتے ، لیکن انہوں نے فرمایا : اگر میں اس کے بعد تجھ سے کسی چیز کا پوچھوں تو مجھے اپنے ساتھ مت رکھیو۔ تحقیق مل گیا ہے آپ کو میری طرف سے عذر۔
حدیث نمبر: 31188
٣١١٨٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور (عن إبراهيم) (١) قال: كان يقال: إذا دعوت فابدأ بنفسك، فإنك لا تدري في أي دعاء يستجاب لك.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ یہ کہا جاتا ہے : جب بھی تو کوئی دعا کرے تو اپنی ذات سے ابتدا کر، کیونکہ تو نہیں جانتا تیری کون سی قبولیت کے درجات پالے۔
حدیث نمبر: 31189
٣١١٨٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن المهاجر عن إبراهيم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "يرحمنا اللَّه وأخا عاد" (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ ہم پر اور عاد کے بھائی ھود پر رحم فرمائے۔
حدیث نمبر: 31190
٣١١٩٠ - حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن سعيد عن سعيد بن يسار قال: جلست إلى ابن عمر فذكرت رجلًا، فترحمت عليه، فضرب صدري وقال: ابدأ بنفسك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن یسار فرماتے ہیں : میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا، پس میں نے ایک آدمی کا تذکرہ کیا اور اس کے لیے اللہ کی رحمت کی دعا کی، تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے میرے سینے پر مارا اور فرمایا : اپنی ذات سے ابتدا کر۔
حدیث نمبر: 31191
٣١١٩١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن أبي الدرداء الأنصاري قال: قالت عائشة لابن أختها: إنك إن تدعو لنفسك خير من أن يدعو لك القاص (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الدرداء انصاری فرماتے ہیں : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے بھانجے سے فرمایا : بیشک تو اپنے لیے خود دعا کرے یہ اس سے بہت بہتر ہے کہ کوئی واعظ تیرے لیے دعا کرے۔