کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان جو یوں دعا کرتا ہو: اے دلوں کو پھیرنے والے!
حدیث نمبر: 31157
٣١١٥٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن أنس قال: كان النبي ﷺ يكثر أن يقول: "يا (مقلب) (١) القلوب ثبت قلبي على دينك"، قالوا: يا رسول اللَّه آمنا بك، وبما جئت به، فهل تخاف علينا؟ قال: "نعم إن القلوب بين أصبعين من أصابع اللَّه يقلبها" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کثرت سے دعا کرتے تھے : اے دلوں کو پھیرنے والے ! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم فرما، صحابہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم آپ پر اور آپ کے لائے ہوئے دین پر ایمان لائے ہیں، پس کیا پھر بھی آپ کو ہمارے بارے میں ڈر ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! یقینا لوگوں کے دل اللہ کی دو انگلیوں کے درمیان ہیں جن کو اللہ پھیرتا رہتا ہے۔
حدیث نمبر: 31158
٣١١٥٨ - حدثنا معاذ أخبرنا أبو كعب صاحب (الحرير) (١) (حدثنا) (٢) شهر بن حوشب قال: قلت لأم سلمة: يا أم المؤمنين ما كان أكثر دعاء رسول اللَّه ﷺ إذا كان عندك؟ قالت: (كان) (٣) أكثر دعائه: "يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك"، ثم ⦗١٢٢⦘ قال: "يا أم سلمة أنه ليس من آدمي، إلا وقلبه بين إصبعين (من) (٤) أصابع اللَّه ما (شاء) (٥) أقام وما شاء أزاغ" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شھر بن حوشب فرماتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین حضرت ام سلمہ سے پوچھا : اے ام المؤمنین ! جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کے پاس ہوتے تھے تو کون سی دعا کثرت سے کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر یہ دعا کرتے تھے : اے دلوں کو پھیرنے والے ! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدمی عطا فرما، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے ام سلمہ ! ہر آدمی کا دل اللہ کی دو انگلیوں کے درمیان ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے دین پر قائم رکھتا ہے، اور جسے چاہتا ہے اس کے دل کو ٹیڑھا کردیتا ہے۔
حدیث نمبر: 31159
٣١١٥٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن النبي ﷺ أنه كان يدعو بهذا الدعاء: "يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے : اے دلوں کے پھیرنے والے ! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدمی عطا فرما۔
حدیث نمبر: 31160
٣١١٦٠ - حدثنا يزيد أخبرنا همام بن يحيى عن علي بن زيد عن أم محمد عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه ﷺ يقول: "يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك"، قلت: يا رسول اللَّه، إنك تدعو بهذا الدعاء، قال: "يا عائشة، أوما علمت أن القلوب -أو قال: قلب (ابن) (١) آدم بين أصبعي اللَّه- إذا شاء أن يقلبه إلى هدى قلبه، وإذا شاء أن يقلبه إلى (ضلالة) (٢) قلبه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا فرماتے تھے : اے دلوں کو پھیرنے والے ! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدمی عطا فرما، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ یہ دعا فرما رہے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” اے عائشہ رضی اللہ عنہا ! کیا تو نہیں جانتی کہ لوگوں کے دل، یا یوں فرمایا : آدم کے بیٹے کا دل اللہ تعالیٰ کی دو انگلیوں کے درمیان ہوتا ہے ، اللہ جب چاہتے ہیں اس کے دل کو ہدایت کی طرف پھیر دیتے ہیں ، اور جب چاہتے ہیں اس کے دل کو گمراہی کی طرف پھیر دیتے ہیں ؟ “