حدیث نمبر: 31152
٣١١٥٢ - حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا يحيى بن سعيد أن محمد بن يحيى بن حبان أخبره أن عمه أبا (صرمة) (١) كان يحدث أن رسول اللَّه ﷺ كان يقول: "اللهم ⦗١٢٠⦘ إني أسالك غناي وغنى (موالي) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صرمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ سے اپنے غنٰی اور اپنے رشتہ داروں کے غنٰی کا سوال کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 31153
٣١١٥٣ - حدثنا عمر بن (سعد) (١) عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه أن النبي ﷺ كان يقول: "اللهم إني أسالك الهدى والتقى والعفة والغنى" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں ہدایت، پرہیز گاری، پاک دامنی اور تیرے ما سوا سے بےنیازی کا۔
حدیث نمبر: 31154
٣١١٥٤ - حدثنا أبو خالد (حدثنا) (١) يحيى بن سعيد عن مسلم بن يسار (قال) (٢): كان من دعاء النبي ﷺ: "اللهم فالق الأصباح، وجاعل الليل سكنًا، والشمس والقمر حسبانًا، اقض عني الدين، وأغنني من الفقر، ومتعني بسمعي وبصري وقوتي في سبيلك" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم بن یسار فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ بھی تھی : اے اللہ ! صبح کو پھاڑ کر طلوع کرنے والے، اور رات کو باعث سکون بنانے والے، اور سورج اور چاند کو اندازے سے چلانے والے، مجھ سے قرض کو دور فرما، اور مجھے فقر و غریبی سے بےنیاز کر دے، اور مجھے میرے سننے اور میرے دیکھنے اور میری طاقت تیرے راستے میں استعمال کرنے سے فائدہ پہنچا۔
حدیث نمبر: 31155
٣١١٥٥ - حدثنا ابن مسهر عن هشام بن عروة عن أبيه قال: كان الرجل إذا دعا قال: اللهم أغنني وأغن مولاي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ آدمی جب بھی دعا کرے وہ یوں کہے : اے اللہ ! تو مجھے اور میرے رشتہ داروں کو اپنے ما سوا سے بےنیاز کر دے۔
حدیث نمبر: 31156
٣١١٥٦ - حدثنا عبيد اللَّه أخبرنا إسرائيل عن أبي إسحاق عمن حدثه عن عبادة ابن الصامت أنه كان يقول: اللهم إني أسالك الأمن والإيمان والصبر والشكر والغنى والعفاف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبادہ بن الصامت یہ دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ سے امن و ایمان کا ، صبر و شکر کا، اور بےنیازی اور پاکدامنی کا طالب ہوں۔