حدیث نمبر: 31125
٣١١٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن ذر عن يسْيع عن النعمان بن بشير قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الدعاء هو العبادة" ثم تلا: ﴿وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ﴾ الآية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : دعا بھی عبادت ہے، پھر قرآن کی آیت تلاوت فرمائی : اور تمہارا رب فرماتا ہے تم مجھے پکارو میں تمہاری پکار کا جواب دوں گا۔
حدیث نمبر: 31126
٣١١٢٦ - حدثنا يزيد بن هارون (١) أخبرنا عبد الرحمن بن أبي بكر عن موسى ابن عقبة عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من فتح له (في) (٢) الدعاء منكم فتحت له أبواب الإجابة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم میں سے جس شخص کے سامنے دعا کی حقیقت کھل گئی پس اس کے لیے قبولیت کے دروازے کھول دیے گئے۔
حدیث نمبر: 31127
٣١١٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع) (١) عن أبي المليح عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من لم يدع اللَّه غضب عليه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص اللہ سے مانگتا نہیں اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 31128
٣١١٢٨ - حدثنا أبو أسامة عن علي بن علي قال: سمعت أبا المتوكل الناجي قال: قال أبو سعيد: قال نبي اللَّه: "ما من مسلم يدعو بدعوة ليس فيها إثم ولا قطيعة رحم ألا أعطاه اللَّه بها إحدى ثلاث: إما أن (يعجل) (١) له (دعوته) (٢)، وإما (أن) (٣) (دخرها) (٤) له في الآخرة، وإما أن يكشف عنه (من) (٥) السوء بمثلها"، ⦗١١٢⦘ قالوا: إذن نكثر يا (رسول) (٦) اللَّه قال: "اللَّه (أكثر) (٧) " (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب بھی کوئی مسلمان دعا کرتا ہے اور اس کی دعا میں کوئی گناہ اور قطع رحمی کی بات نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو تین باتوں میں ایک عطاء فرماتے ہیں : یا تو اس شخص کے لیے جلد ہی اس کی دعا کو پورا فرما دیتے ہیں یا اس کی دعا کو آخرت میں ذخیرہ فرما دیتے ہیں یا اس سے اس جیسی کوئی بُرائی دور فرما دیتے ہیں ، صحابہ نے کہا : اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تب تو ہم کثرت سے دعائیں مانگیں گے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فریایا : اللہ بھی کثرت سے عطا فرمائے گا۔
حدیث نمبر: 31129
٣١١٢٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي قال: كان يقال: إذا بدأ الرجل بالثناء قبل الدعاء فقد (استوجب) (١)، وإذا بدأ بالدعاء قبل الثناء كان على رجاء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ یوں کہا جاتا تھا : جب آدمی دعا سے قبل اللہ کی ثنا بیان کرتا ہے تو یقینا اس کی دعا قبول ہوجاتی ہے، اور جب اللہ کی ثنا سے قبل دعا سے ابتدا کرتا ہے تو اس کی دعا کو قبولیت کی امید ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 31130
٣١١٣٠ - حدثنا جرير عن منصور عن هلال بن يساف قال: بلغني أن المسلم إذا دعا فلم يستجب له كتبت له حسنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ھلال بن یساف فرماتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے جب کوئی مسلمان دعا کرے اور وہ دعا قبول نہ ہو تو اس کے حق میں ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 31131
٣١١٣١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمارة عن أبي عمار عن حذيفة قال: ليأتين على الناس زمان لا ينجو فيه إلا من دعا بدعاء كدعاء (الغرق) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ضرور بالضرور لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس میں وہی لوگ نجات پائیں گے جو ڈوبنے والے کی دعا کی طرح دعا کریں گے۔
حدیث نمبر: 31132
٣١١٣٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن همام عن حذيفة مثله إلا أنه قال: الذي يدعو (١).
مولانا محمد اویس سرور
اس سند کے ساتھ بھی حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا ما قبل جیسا ارشاد منقول ہے مگر اس میں دعا کی جگہ الَّذِی یَدْعُوکے الفاظ ہیں۔
حدیث نمبر: 31133
٣١١٣٣ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت ويونس ابن عبيد، عن الحسن أن أبا الدرداء كان يقول: (جدوا) (١) (بالدعاء) (٢) فإنه من يكثر قرع الباب يوشك أن يفتح له (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء فرمایا کرتے تھے : تم لوگ دعا میں خوب کوشش کیا کرو اس لیے کہ جو شخص کثرت سے دروازہ کھٹکھٹاتا ہے قریب ہے کہ اس کے لیے دروازہ کھول دیا جائے۔