کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مصیبت و پریشانی کے وقت مانگی ہے
حدیث نمبر: 31112
٣١١١٢ - حدثنا زيد بن الحباب عن عبد الجليل بن عطية قال: حدثني جعفر بن ميمون قال: حدثني عبد الرحمن بن أبي بكرة قال: حدثني أبي: أن رسول اللَّه ﷺ قال: "كلمات (للمكروب) (١): اللهم رحمتك أرجو، فلا تكلني إلى نفسي طرفة عين، وأصلح لي شأني كله، لا إله إلا أنت" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پریشانی کے کلمات یوں بیان کیے ہیں : اے اللہ ! میں صرف آپ کی رحمت کی امید کرتا ہوں پس مجھے پلک جھپکنے کے بقدر بھی میرے نفس کے سپرد مت فرما، اور میرے تمام معاملات کو درست فرما دے، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 31113
٣١١١٣ - حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة (عن أبي العالية) (١) عن ابن عباس أن النبي ﷺ-كان يقول عند الكرب: "لا إله إلا اللَّه الحليم الكريم لا إله إلا اللَّه رب السماوات، ورب العرش العظيم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مصیبت کے وقت یہ کلمات ادا فرماتے تھے : کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے جو حکمت والا ، سخی ہے، کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے ، جو آسمانوں کا رب اور عرش عظیم کا رب ہے۔
حدیث نمبر: 31114
٣١١١٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبد العزيز بن عمر قال: حدثني هلال مولى عمر بن عبد العزيز عن عمر بن عبد العزيز عن عبد اللَّه بن جعفر ⦗١٠٧⦘ (أن) (١) أمه أسماء بنت عميس قالت: علمني يا رسول اللَّه كلمات أقولهن عند الكرب: اللَّه، اللَّه ربي لا (أ) (٢) شرك به شيئا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماء بنت عمیس فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے چند کلمات سکھائے تھے جن کو میں مصیبت و پریشانی کے وقت پڑھتی ہوں :” اللہ، اللہ جو میرا پالنے والا ہے۔ میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتی۔
حدیث نمبر: 31115
٣١١١٥ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن إسحاق الجزري عن أبي جعفر قال: كلمات الفرج: لا إله إلا اللَّه العلي العظيم، سبحان اللَّه رب العرش الكريم، الحمد للَّه رب العالمين، اللهم اغفر لي وارحمني وتجاوز عني واعف عني فإنك (عفو غفور) (١). * *
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ کشادگی کے کلمات یہ ہیں : کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے جو کہ بلند شان والا ہے، اللہ ہر عیب سے پاک ہے اور عرش کریم کا رب ہے، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے، اے اللہ ! میری مغفرت فرما دے اور مجھ پر رحم فرما، اور مجھ سے درگزر فرما، اور مجھے معاف فرما، پس یقینا تو معاف فرمانے والا اور مغفرت کرنے والا ہے۔