حدیث نمبر: 31079
٣١٠٧٩ - [حدثنا أبو بكر عبد اللَّه بن محمد بن أبي شيبة قال: (حدثنا) (١) إسماعيل ابن علية عن الجريري عن أبي نضرة عن أبي] (٢) سعيد الخدري قال: (حدثنا) (٣) زيد بن ثابت عن النبي ﷺ قال: "تعوذوا باللَّه من عذاب النار ثلاثًا"، قلنا: نعوذ باللَّه من عذاب النار، (٤) "تعوذوا باللَّه من عذاب القبر تعوذوا باللَّه من الفتن ما ظهر منها وما بطن تعوذوا باللَّه من فتنة الدجال"، قلنا: نعوذ باللَّه من فتنة الدجال (٥).
حدیث نمبر: 31080
٣١٠٨٠ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن محمد بن المنكدر عن جابر قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "سلوا اللَّه علمًا نافعًا، وتعوذوا باللَّه من علم لا ينفع" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : تم لوگ اللہ سے نفع پہنچانے والے علم کا سوال کرو، اور ایسے علم سے اللہ کی پناہ مانگو جو نفع نہ پہنچائے۔
حدیث نمبر: 31081
٣١٠٨١ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن عن عبد اللَّه عن النبي ﷺ أنه كان يقول: "اللهم إني (أعوذ بك) (١) من الشيطان من همزه ونفثه ونفخه"، قال: "فهمزه: الموتة، ونفثه: الشعر، ونفخه: الكبر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان سے ، اس کے جنوں سے، اور اس کے شعروں کے پھونکنے سے، اور اس کے تکبر سے۔ حضرت عطاء یا ابن مسعود فرماتے ہیں کہ ھمزہ بمعنی جنون نفثہ بمعنی شعر، نفخہ بمعنی : تکبر
حدیث نمبر: 31082
٣١٠٨٢ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا أبو معاوية عن عاصم الأحول عن أبي عثمان وعبد اللَّه بن الحارث عن زيد بن أرقم قال: لا أقول لكم إلا ما كان رسول اللَّه ﷺ يقول: "اللهم إني أعوذ بك من العجز والكسل، ((والبخل والجبن) (٢) والهرم وعذاب القبر) (٣)، اللهم آت نفسي تقواها، أنت وليها ومولاها، أنت خير من زكاها، اللهم اني أعوذ بك من علم لا ينفع، ونفس لا تشبع، وقلب لا يخشع، ودعاء لا يستجاب" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن الحارث فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن أرقم ایک مرتبہ فرمانے لگے : میں تمہارے لیے وہی دعا کہتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہا کرتے تھے : اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں عاجز آنے سے، اور سستی سے، کنجوسی سے اور بزدلی سے ، بڑھاپے سے اور قبر کے عذاب سے، اے اللہ ! تو میرے نفس کو متقی بنا دے تو ہی اس کا سرپرست اور آقا ہے، تو بہتر پاکیزہ بنانے والا ہے، اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو سکے، اور ایسے دل سے جو ڈرتانہ ہو، اور ایسی دعا سے جو قبول نہ کی جائے۔
حدیث نمبر: 31083
٣١٠٨٣ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن هلال عن فروة بن نوفل عن عائشة (قال) (١): سألتها عن دعاء كان يدعو به رسول اللَّه ﷺ (قالت) (٢): "كان ⦗٩٧⦘ يقول: اللهم إني أعوذ بك من شر ما (عملت) (٣)، ومن شر ما لم (أعمل) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فروہ بن نوفل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ وہ کونسی دعا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مانگا کرتے تھے ؟ وہ فرمانے لگیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں دعا فرماتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اپنے کیے ہوئے عمل کے شر سے، اور وہ کام جو میں نے نہیں کیے ان کے شر سے۔
حدیث نمبر: 31084
٣١٠٨٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن سعيد بن أبي سعيد عن أبي هريرة قال: كان من دعاء النبي ﷺ: "اللهم إني أعوذ بك من علم لا ينفع، ومن دعاء لا يسمع، ومن قلب لا يخشع، ومن نفس لا تشبع" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعاؤں میں سے یہ دعا بھی ہے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ایسے علم سے جو فائدہ نہ دے، اور ایسی دعاء جو سُنی نہ جائے، اور ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو، اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو سکے۔
حدیث نمبر: 31085
٣١٠٨٥ - حدثنا ابن نمير عن حميد بن عطاء عن عبد اللَّه بن الحارث عن عبد اللَّه ابن مسعود قال: كان رسول اللَّه ﷺ يقول: " (أعوذ باللَّه) (١) من قلب لا يخشع، وعلم لا ينفع، (ودعاء لا يسمع) (٢)، ونفس لا تشبع، ومن الجوع فإنه بئس الضجيع" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو، اور ایسے علم سے جو نفع نہ دے ، اور ایسی دعا سے جو سُنی نہ جائے، اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو، اور بھوک سے ، بیشک بھوک بُرا ساتھی ہے۔
حدیث نمبر: 31086
٣١٠٨٦ - حدثنا الحسن بن موسى عن حماد بن سلمة عن قتادة عن أنس أن رسول اللَّه ﷺ كان يقول: "اللهم إني أعوذ بك من علم لا ينفع، وعمل لا يرفع، ⦗٩٨⦘ وقلب لا يخشع، وقول لا يسمع" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسے عمل سے جو قبولیت کے بلند درجات نہ پا سکے، اور ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو اور ایسی پکار سے جو سُنی نہ جائے۔
حدیث نمبر: 31087
٣١٠٨٧ - حدثنا الحسن بن موسى عن حماد بن سلمة عن قتادة عن أنس أن رسول اللَّه ﷺ كان يقول: "اللهم إني أعوذ بك من البرص والجذام، ومن سيء الأسقام" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں برص کے مرض سے، اور کوڑھ کے مرض سے، اور بُری بیماریوں سے۔
حدیث نمبر: 31088
٣١٠٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) (عبيدة) (٢) بن حميد عن عبد الملك عن مصعب بن سعد عن أبيه قال: كان رسول اللَّه ﷺ يعلمنا هذه الكلمات: "اللهم إني أعوذ بك من البخل، وأعوذ بك من الجبن، وأعوذ بك أن (أرد) (٣) إلى أرذل العمر، وأعوذ بك من فتنة الدنيا وعذاب القبر" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں یہ دعائیہ کلمات سکھایا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں کنجوسی سے ، اور میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں بزدلی سے، اور میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں ادھیڑ عمر تک پہنچنے سے ، اور میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں دنیا کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے۔
حدیث نمبر: 31089
٣١٠٨٩ - حدثنا ابن نمير عن هشام عن أبيه عن عائشة أن النبي ﷺ كان يدعو: ["اللهم إني أعوذ بك من الكسل والهرم والمأثم والمغرم " (١)] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں سستی سے، اور بڑھاپے سے ، اور گناہوں میں ڈوبنے سے، اور مقروض ہونے سے۔
حدیث نمبر: 31090
٣١٠٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك ابن عمير عن مصعب بن سعد عن أبيه أنه قال لبنيه: أي بني (تعوذوا) (١) بكلمات كان رسول اللَّه ﷺ يتعوذ بهن، فذكر مثل حديث (عبيدة) (٢)، إلا أنه لم يذكر: أرذل العمر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد نے اپنے بیٹے مصعب سے فرمایا : اے میرے لاڈلے بیٹے ! تم ان کلمات کے ساتھ اللہ کی پناہ مانگو جن کلمات کے ذریعہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پناہ مانگا کرتے تھے، پھر راوی نے حضرت عبیدہ والی حدیث کے مثال الفاظ ذکر کیے مگر ” أرذل العمر “ کے لفظ کو ذکر نہں ر فرمایا۔
حدیث نمبر: 31091
٣١٠٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن عمرو بن ميمون عن عمر أن رسول اللَّه ﷺ كان يتعوذ من الجبن والبخل وعذاب القبر وأرذل العمر وفتنة الصدر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پناہ مانگتے تھے بزدلی سے، اور کنجوسی سے، اور قبر کے عذاب سے، اور ادھیڑ عمر سے، اور سینہ کے فتنہ سے ( سینہ کے فتنہ سے مراد ہے کہ آدمی ایسے فتنہ میں مرے کہ اس نے اس فتنہ سے اللہ سے معافی نہ مانگی ہو۔ )
حدیث نمبر: 31092
٣١٠٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) شبابة (قال) (٢): حدثنا يونس بن أبي إسحاق عن أبي إسحاق عن عمرو بن ميمون عن عمر عن النبي ﷺ مثله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
اس سند سے بھی حضرت عمر سے مذکورہ حدیث کے الفاظ نقل کیے گئے ہیں۔
حدیث نمبر: 31093
٣١٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن هشام عن أبيه عن عائشة أن رسول اللَّه ﷺ كان يدعو بهؤلاء الدعوات: "اللهم إني أعوذ بك من فتنة النار وعذاب النار، ومن فتنة القبر وعذاب القبر، ومن شر فتنة الغنى، ومن شر فتنة ⦗١٠٠⦘ (الفقر) (١)، وأعوذ بك من فتنة المسيح الدجال" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات کے ذریعہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں آگ کے فتنہ سے، اور آگ کے عذاب سے ، اور قبر کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے، اور امیری کا فتنہ برپا ہونے کے شر سے، اور فقیری کا فتنہ برپا ہونے کے شر سے، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے۔
حدیث نمبر: 31094
٣١٠٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "تعوذوا باللَّه من جهنم، تعوذوا باللَّه من عذاب القبر، تعوذوا باللَّه من فتنة السيح الدجال، تعوذوا باللَّه من فتنة المحيا والممات" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ اللہ کی پناہ مانگو جہنم سے، اور اللہ کی پناہ مانگو قبر کے عذاب سے، اور اللہ کی پناہ مانگو مسیح دجال کے فتنہ سے، اور اللہ کی پناہ مانگو زندگی اور موت کے فتنہ سے۔
حدیث نمبر: 31095
٣١٠٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن أنس أن النبي ﷺ إن يتعوذ من الجبن والبخل، ومن فتنة المحيا والممات، ومن عذاب القبر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پناہ مانگا کرتے تھے بزدلی سے اور کنجوسی سے، اور زندگی اور موت کے وقت کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے۔
حدیث نمبر: 31096
٣١٠٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عثمان الشحام عن مسلم بن أبي بكرة عن أبيه عن النبي ﷺ أنه كان يدعو في دبر الصلاة يقول: "اللهم إني أعوذ بك من الكفر والفقر وعذاب القبر" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے بعد دعا مانگتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ میں آنا چاہتا ہوں کفر سے، اور غریبی سے، اور قبر کے عذاب سے۔
حدیث نمبر: 31097
٣١٠٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن علقمة بن (مرثد) (١) ⦗١٠١⦘ عن المغيرة بن عبد اللَّه عن العرور عن عبد اللَّه قال: قالت أم حبيبة زوج النبي ﷺ: اللهم (أمتعني) (٢) (بزوجي) (٣) النبي ﷺ (٤) وبأبي أبي سفيان وبأخي معاوية، (قال) (٥): فقال (النبي ﷺ) (٦): "إنك سألت اللَّه لآجال مضروبة، وأيام معدودة، وأرزاق مقسومة، ولن يعجل شيئًا قبل حله أو يؤخر شيئًا عن حله، ولو كنت سألت اللَّه أن يعيذك من عذاب القبر (أو) (٧) عذاب النار كان خيرًا وأفضل" (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجۂ مطھرہ ام حبیبہ ایک دن دعا فرما رہی تھیں : اے اللہ ! آپ مجھے میرے شوہر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میرے والد ابو سفیان اور میرے بھائی معاویہ کے ذریعہ دیر تک فائدہ پہنچاتے رہیے۔ عبداللہ فرماتے ہیں : تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو نے اللہ سے سوال کیا ہے ان لوگوں کے حق میں جن کی اموات کا وقت مقرر ہوچکا، اور جن کے دن گنے جا چکے ہیں، اور جن کے رزقوں کو تقسیم کردیا گیا ہے، اور وہ ہرگز بھی کسی چیز کو وقت مقررہ سے مقدم نہیں کرتے اور نہ ہی کسی چیز کو اس کے وقت مقررہ سے مؤخر کرتے ہیں، اور اگر تو اللہ سے اس طرح سوال کرتی : مجھے جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما، اور قبر کے عذاب سے محفوظ فرما ! تو یہ تیرے لیے بہتر اور افضل ہوتا۔
حدیث نمبر: 31098
٣١٠٩٨ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا عبيد اللَّه بن عمر قال: حدثنا محمد بن يحيى بن حبان عن الأعرج عن أبي هريرة عن عائشة قالت: فقدت رسول اللَّه ﷺ ذات ليلة من الفراش، (فالتمسته) (١)، فوقعت يدي على بطن قدميه وهو في المسجد وهما منصوبتان، وهو يقول: " (إني) (٢) أعوذ (٣) (برضاك من سخطك) (٤)، وبمعافاتك من عقويتك وأعوذ بك منك، لا أحصي ثناءًا عليك، أنت كما أثنيت على نفسك" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بستر پر سے گم پایا تو میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلاش کرنا شروع کیا پس میرا ہاتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں کے نچلے حصہ پر پڑگیا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں پاؤں کھڑے ہوئے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا فرما رہے تھے : بیشک میں پناہ مانگتا ہوں آپ سے کہ آپ کی معافی کے بجائے سزا کا مستحق ٹھہروں، اور میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں آپ کے غصہ سے، میں آپ کی ایسی تعریف کرنے کا اہل نہیں ہوں جیسی خود آپ نے اپنی تعریف فرمائی ہے۔
حدیث نمبر: 31099
٣١٠٩٩ - حدثنا يزيد بن هارون (١) أخبرنا حميد عن أنس أن النبي ﷺ كان يدعو بهذا الدعاء: "اللهم إني أعوذ بك من الهم، والحزن، والعجز، والكسل، والجبن، والبخل" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں فکر اور رنج سے اور بےبس ہونے سے، اور سستی سے، بزدلی اور کنجوسی سے۔
حدیث نمبر: 31100
٣١١٠٠ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن عمرو بن مرة عن عباد بن عاصم عن نافع بن جبير عن أبيه قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ حين افتتح الصلاة يقول: "اللَّه أكبر ثلاثًا، الحمد للَّه كثيرًا ثلاثًا، سبحان اللَّه بكرة وأصيلا ثلاثًا، اللهم إني أعوذ بك من الشيطان من همزه ونفثه ونفخه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز شروع کرتے وقت یہ کلمات ادا کرتے ہوئے سنا ہے ” اللہ سب سے بڑا ہے “ ، تین مرتبہ ” تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں “ ، تین مرتبہ ” میں صبح و شام اللہ کی پانی بیان کرتا ہوں “ ، تین مرتبہ اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں شیطان سے ، اس کے جنون سے، اور اس کے شعروں کے پھونکنے سے، اور اس کے کبر سے۔
حدیث نمبر: 31101
٣١١٠١ - حدثنا جرير عن منصور عن حبيب بن أبي ثابت قال: حدثت أن النبي ﷺ كان يقول: "اللهم إني أعوذ بك من (١) دعاء لا يسمع، وعلم لا ينفع، وقلب لا يخشع، ونفس لا تشبع، اللهم إني أعوذ بك من شر هؤلاء الأربع، اللهم إني أسألك عيشة (٢) سوية، (و) (٣) ميتة (نقية) (٤)، ومردًا إليك غير مخزٍ" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن ثابت فرماتے ہیں کہ مجھے بتلایا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں ایسی دعاء سے جس کی شنوائی نہ ہو، اور ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو، اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہوتا ہو، اے اللہ میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ان چاروں کے شر سے، اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں معتدل زندگی کا اور خوف و خشیت والی موت کا ، اور بغیر رسوائی و ندامت کے آپ کے پاس آنے کا۔
حدیث نمبر: 31102
٣١١٠٢ - حدثنا المطلب بن زياد عن جابر عن أبي جعفر أن رسول اللَّه ﷺ كان يقول: "اللهم اني أعوذ بك من الشك بعد اليقين، وأعوذ بك من مقارنة الشياطين، وأعوذ بك من عذاب يوم الدين" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں یقین کے بعد شک کے آنے سے ، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان کی ہمنشینی سے، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں جزاء والے دن کے عذاب سے۔
حدیث نمبر: 31103
٣١١٠٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن (سعد) (١) بن أوس عن بلال بن يحيى قال: حدثني (شتير) (٢) بن شكل عن أبيه (شكل بن حميد) (٣) قال: أتيت النبي صلى اللَّه عليه (وسلم) (٤) فقلت: (٥) علمني (تعويذًا) (٦) أتعوذ به، فقال: "قل: اللهم اني أعوذ بك من شر سمعي وبصري ولساني ومنيي" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شکل بن حمید فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا، میں نے کہا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے ایسا تعویذ سکھا دیں جس سے میں تعویذ دیا کروں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کہو اے اللہ ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں اپنے سننے اور دیکھنے کے شر سے اور اپنی زبان اور شرم گاہ کے شر سے۔
حدیث نمبر: 31104
٣١١٠٤ - حدثنا عفان (١) حدثنا وهيب (٢) حدثنا موسى بن عقبة قال: حدثتني أم خالد بنت خالد أنها سمعت من النبي ﷺ حديثًا وهو يتعوذ من عذاب القبر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام خالد بنت خالد فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے ہوئے سنا ہے۔
حدیث نمبر: 31105
٣١١٠٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر عن أم مبشر قالت: دخل علي النبي ﷺ وأنا في حائط من حوائط بني النجار، فيه قبور منهم، قد (موّتوا) (١) في الجاهلية، قالت: فخرج فسمعته وهو يقول: "استعيذوا باللَّه من عذاب القبر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام مبشر فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ ہم بنو قبیلہ بنو النجاد کے باغات میں سے ایک باغ میں تھے، اس باغ میں کچھ ایسے لوگوں کی قبریں تھیں جو زمانۂ جاہلیت میں انتقال کر گئے تھے، ام مشر فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باغ سے نکلے پس میں نے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے : تم لوگ اللہ کی پناہ طلب کرو قبر کے عذاب سے۔
حدیث نمبر: 31106
٣١١٠٦ - حدثنا ابن نمير وأبو معاوية (قالا) (١): حدثنا الأعمش عن المنهال عن زاذان عن البراء أن النبي ﷺ قال: "استيعذوا باللَّه من عذاب القبر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء فرماتے ہیں کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ اللہ کی پناہ طلب کرو قبر کے عذاب سے۔
حدیث نمبر: 31107
٣١١٠٧ - حدثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن حميد قال: سئل أنس (عن) (٢) عذاب القبر فقال أنس: كان النبي ﷺ يقول: "اللهم إني أعوذ بك من الكسل والهرم والجبن والبخل، وفتنة الدجال وعذاب القبر" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس سے قبر کے عذاب کے متعلق پوچھا گیا ؟ تو آپ نے فرمایا : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں سستی اور بڑھاپے سے ، اور بزدلی اور کنجوسی سے، اور دجال کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے۔
حدیث نمبر: 31108
٣١١٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيدة) (١) (بن) (٢) حميد عن أبي (سنان) (٣) عن عبد اللَّه بن أبي الهذيل عن شيخ حسبته قال: كان يصلي في مسجد (إيليا) (٤) قال: سمعت عبد اللَّه بن (عمرو) (٥) يقول: إن رسول اللَّه ﷺ كان يقول: "اللهم إني أعوذ بك من قلب لا يخشع، ونفس لا تشبع، وعلم لا ينفع، ودعاء لا يسمع، اللهم إني أعوذ بك من هولاء الأربع" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو، اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہوتا ہو، اور ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسی دعا سے جس کی شنوائی نہ ہو، اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ان چاروں سے۔
حدیث نمبر: 31109
٣١١٠٩ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: كان رسول اللَّه ﷺ يدعو: "اللهم إني أعوذ بك من غلبة الدين، وغلبة العدو، وبوار (الأيم) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں قرض کے غالب آنے سے، اور دشمن کے غلبہ سے، اور ایسی بغیر شوہر والی عورت سے جو نا مقبول ہو۔
حدیث نمبر: 31110
٣١١١٠ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحكم قال: كان رسول اللَّه ﷺ يتعوذ من أربع: "اللهم إني أعوذ بك من غلبة العدو، ومن غلبة الدين، وفتنة (الدجال) (١) وعذاب القبر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چار چیزوں سے پناہ مانگتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں دشمن کے غلبہ سے، اور قرض کے غلبہ سے، اور دجال کے فتنہ سے، اور قبر کے عذا ب سے۔
حدیث نمبر: 31111
٣١١١١ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن ابن أبي ليلى أن النبي ﷺ كان يدعو بهذا الدعاء: "اللهم اني أعوذ بك من غلبة الدين وغلبة العدو" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں غلبۂ قرض سے، اور دشمن کے غلبہ سے۔