کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو حمام میں داخل ہو کر کپڑے چوری کر لے
حدیث نمبر: 30976
٣٠٩٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا محمد ابن راشد عن مكحول في رجل دخل حمامًا، فأخذ جبة فلبسها بين قميصين قال: يقطع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن راشد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جو حمام میں داخل ہوا پس اس نے ایک جبہ لیا اور اس کو دو قمیصوں کے درمیان پہن لیا۔ آپ نے فرمایا : اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30977
٣٠٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب قال: أخبرني معاوية بن صالح قال: حدثني أبو الزاهرية عن جبير بن نفير عن أبي الدرداء أنه سئل عن سارق الحمام فقال: لا قطع عليه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن نفیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء سے حمام کے چور کے متعلق پوچھا گیا ؟ آپ نے فرمایا : اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔