حدیث نمبر: 30971
٣٠٩٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك (عن سماك) (١) عن جابر بن سمرة أن النبي ﷺ رجم يهوديًا ويهودية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک یہودی اور یہودیہ عورت کو سنگسار کیا۔
حدیث نمبر: 30972
٣٠٩٧٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن رسول اللَّه ﷺ رجم يهوديين، أنا فيمن رجمهما] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو یہودیوں کو سنگسار کیا اور میں ان کو سنگسار کرنے والے لوگوں میں تھا۔
حدیث نمبر: 30973
٣٠٩٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن مجالد عن ⦗٥٦⦘ عامر عن جابر أن النبي ﷺ رجم يهوديًا ويهودية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک یہودی اور یہودیہ عورت کو سنگسار کیا۔
حدیث نمبر: 30974
٣٠٩٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن (عبد اللَّه) (١) بن مرة (عن البراء) (٢) أن النبي ﷺ (٣) رجم يهوديًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک یہودی کو سنگسار کیا۔
حدیث نمبر: 30975
٣٠٩٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي أن النبي ﵇ رجم يهوديًا (أو) (١) يهودية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک یہودی مرد یا یہودیہ عورت کو سنگسار کیا۔