کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جس پر حد لگائی جا رہی ہو کیا وہ بیٹھے گا یا لیٹے گا؟
حدیث نمبر: 30969
٣٠٩٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أيوب (الهجيمي) (١) عن عمه قال: رأيت (سلمان) (٢) بن ربيعة أخذ رجلًا في حد فأضجعه ثم ضربه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ایوب الھجیمی اپنے چچا سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سلمان بن ربیعہ کو دیکھا انہوں نے کسی حد میں ایک آدمی کو پکڑا پس اسے لٹا دیا پھر انہوں نے اسے مارا۔
حدیث نمبر: 30970
٣٠٩٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن القاسم بن عبد الرحمن عن أبيه أن عليًا ضرب رجلًا وهو قاعد، (عليه) (١) (عباء) (٢) له (قسطلان) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو مارا، درآنحالیکہ وہ شخص بیٹھا ہوا تھا اور اس پر شفق کی سرخی کے رنگ کی چادر تھی۔