کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس سرکش کے بیان میں جب وہ قتل کر دے اور مال چھین لے اور مسافروں کو خوف میں مبتلا کرے
حدیث نمبر: 30964
٣٠٩٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن أبيه عن حماد عن إبراهيم قال: ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ﴾ [المائدة: ٣٣]، قال: إذا خرج وأخاف (السبيل) (١) وأخذ المال (قطعت يده ورجله من خلاف، وإذا أخاف السبيل ولم يأخذ المال نفي، وإذا قَتل قُتل، وإذا أخاف السبيل وأخذ المال) (٢) وقَتل صُلب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے آیت : بیشک بدلہ ہے ان لوگوں کا جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنگ کرتے ہیں۔ فرمایا : جب وہ نکلے اور مسافر کو خوف میں مبتلا کرے اور مال چھین لے۔ تو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے گا اور جب وہ مسافر کو خوف میں مبتلا کرے اور مال نہ چھینے تو اس کو جلاوطن کردیا جائے گا اور جب وہ قتل بھی کرے تو اسے بھی قتل کردیا جائے گا اور جب وہ مسافر کو خوف میں مبتلا کرے اور مال چھین لے اور قتل بھی کر دے تو اس کو سولی پر لٹکا دیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30964
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30964، ترقيم محمد عوامة 29624)
حدیث نمبر: 30965
٣٠٩٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: حدثت عن سعيد بن جبير قال: من حارب فهو محارب (قال) (١) (٢) سعيد: فإن أصاب دمًا قتل، وإن أصاب دما ومالًا صلب، فإن الصلب هو أشد، وإذا أصاب مالًا ولم يصب دمًا قطعت يده ورجله لقول اللَّه ﷻ: ﴿أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ مِنْ خِلَافٍ﴾ فإن تاب فتوبته بينه وبين اللَّه ويقام عليه الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشاد فرمایا : جو لڑائی کرے وہ جنگ جو ہے۔ حضرت سعید نے فرمایا : پس اگر وہ خون کر دے تو اسے قتل کردیا جائے گا اور اگر وہ خون کر دے اور مال چھین لے تو اسے سولی پر لٹکا دیا جائے گا۔ پس بیشک سولی دینا زیادہ سخت ہے اور جب وہ مال چھین لے اور اس کا خون نہ کرے تو اس کا ہاتھ اور اس کی ایک ٹانگ کاٹ دی جائے گی۔ اللہ جل جلالہ کے اس قول کی وجہ سے۔ ترجمہ : یا ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیے جائیں۔ پس اگر وہ توبہ کرے تو اس کی توبہ اللہ اور اس کے درمیان ہوگی اور اس پر حد قائم کی جائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30965
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30965، ترقيم محمد عوامة 29625)
حدیث نمبر: 30966
٣٠٩٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن عطية عن ابن عباس في قوله: ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ مِنْ خِلَافٍ﴾ حتى ختم الآية فقال: إذا حارب الرجل فقتل وأخذ المال قطعت يده ورجله من خلاف وصلب، وإذا قتل ولم يأخذ المال قتل، وإذا أخذ المال ولم يقتل قطعت يده ورجله ⦗٥٤⦘ من خلاف، وإذا لم يقتل ولم يأخذ المال نفي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے آیت کی تفسیر مروی ہے ” صرف یہی سزا ہے ان لوگوں کی جو جنگ کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اور بھاگ دوڑ کرتے ہیں زمین میں فساد مچانے کے لیے کہ وہ قتل کیے جائیں سولی پر چڑھائے جائیں یا کاٹے جائیں ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے یہاں تک کہ انہوں نے آیت ختم کی۔ آپ نے فرمایا : جب آدمی جنگ کرے، پس قتل کر دے اور مال چھین لے تو اس کا ایک ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے اور سولی پر چڑھا دیا جائے۔ اور جب قتل کرے اور مال نہ چھینے تو اسے بھی قتل کردیا جائے، اور جب مال چھین لے اور قتل نہ کرے تو اس کا ایک ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے اور جب قتل نہ کرے اور نہ مال چھینے تو اسے جلا وطن کردیا جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30966
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف منقطع حكمًا؛ عطية العوفي ضعيف، وحجاج مدلس.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30966، ترقيم محمد عوامة 29626)
حدیث نمبر: 30967
٣٠٩٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن أبي مجلز في هذه الآية: ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ﴾ وقال: إذا قتل وأخذ المال قتل، وإذا أخذ المال وأخاف السبيل صلب، وإذا قتل (و) (١) لم يعد (ذلك) (٢) قتل، وإذا أخذ المال لم يعد ذلك قطع، وإذا أفسد نفي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز نے اس آیت کے بارے میں : ” صرف یہی سزا ہے ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں (الخ) ۔ آپ نے فرمایا : جب قتل کر دے اور مال چھین لے تو اسے قتل کردیا جائے اور جب مال چھین لے اور مسافر کو خوف میں مبتلا کرے تو اس کو سولی پر لٹکا دیا جائے اور جب وہ قتل کرے اور مال نہ چھینے تو اس کو قتل کیا جائے اور جب وہ مال چھین لے اور قتل نہ کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا اور جب وہ فساد پھیلائے تو اسے جلا وطن کردیا جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30967
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30967، ترقيم محمد عوامة 29627)