حدیث نمبر: 30935
٣٠٩٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن خلاس (عن علي) (١) في المرتدة (تستامى) (٢)، وقال (حماد) (٣): تقتل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس مرتدہ عورت کے بارے میں مروی ہے جس کو قیدی بنا لیا گیا کہ آپ نے فرمایا : اس کو قتل کردیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30936
٣٠٩٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ووكيع عن أبي حنيفة عن عاصم عن أبي رزين عن ابن عباس قال: لا يقتلن النساء إذا هن ارتددن عن الإسلام ولكن (يحبسن) (١) (ويدعين) (٢) إلى الإسلام (ويجبرن) (٣) عليه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابورزین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : عورتوں کو قتل نہیں کیا جائے گا جب وہ اسلام سے مرتد ہوجائیں لیکن ان کو قید کرلیا جائے گا اور ان کو اسلام کی طرف بلایا جائے گا اور اس پر انہیں مجبور کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30937
٣٠٩٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ليث عن عطاء في المرتدة قال: لا تقتل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا : اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30938
٣٠٩٣٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن قال: لا تقتل] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اس عورت کو قتل نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30939
٣٠٩٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الحسن قال: لا تقتلوا النساء إذا هن ارتددن عن الإسلام، ولكن يدعين إلى الإسلام فإن هن أبين سبين، فيجعلن إماء المسلمين ولا يقتلن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : تم عورتوں کو قتل مت کرو جب وہ اسلام سے مرتد ہوجائیں۔ لیکن ان کو اسلام کی طرف بلایا جائے گا پس اگر وہ انکار کردیں تو ان کو قیدی بنا لیا جائے اور ان کو مسلمانوں کی باندیاں بنادیا جائے اور ان کو قتل نہ کیا جائے۔
حدیث نمبر: 30940
٣٠٩٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عن أبي حرة عن الحسن في المرأة ترتد عن الإسلام قال: لا تقتل، تحبس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوحرہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے اس عورت کے بارے میں مروی ہے جو اسلام سے مرتد ہوجائے۔ آپ نے فرمایا : اس کو قتل نہیں کیا جائے گا اس کو قید کردیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30941
٣٠٩٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عبيدة عن إبراهيم قال: لا تقتل] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اس کو قتل نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30942
٣٠٩٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن في المرتدة: تستتاب، فإن تابت وإلا قتلت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا : اس سے توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ اسے قتل کردیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30943
٣٠٩٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن يحيى بن سعيد عن (عمر) (١) بن عبد العزيز: أن أم ولد لرجل من المسلمين أرتدت، فباعها بدومة الجندل من غير (أهل دينها) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز سے مروی ہے مسلمانوں میں سے ایک آدمی کی ام ولدہ مرتد ہوگئی تو آپ نے اس کو دومۃ الجندل میں اس کے دین کے مخالف آدمی کو فروخت کردیا۔
حدیث نمبر: 30944
٣٠٩٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان (عن سعيد) (١) ⦗٤٨⦘ عن أبي معشر عن إبراهيم في المرأة ترتد عن الإسلام، قال: تستتاب، فإن تابت وإلا قتلت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے اس عورت کے بارے میں مروی ہے جو اسلام سے مرتد ہوجائے، آپ نے فرمایا : اس سے توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ اسے قتل کردیا جائے۔
حدیث نمبر: 30945
٣٠٩٤٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (بشر) (١) عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم قال: تستتاب، فإن تابت وإلا قتلت] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اس سے توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ اسے قتل کردیا جائے۔
حدیث نمبر: 30946
٣٠٩٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد عن هشام عن حماد عن إبراهيم قال: تقتل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اس عورت کو قتل کردیا جائے گا۔